English   /   Kannada   /   Nawayathi

کم یاب مرض میں مبتلا 18سالہ نوجوان: پوری دنیا میں صرف 12 افراد کو لاحق،جانیے کیا ہے؟

share with us


27/نومبر(فکروخبر /ذرائع)   برطانیہ کا 18 سالہ شہری ڈیلن لومبارڈ انتہائی نایاب بیماری میں مبتلا ہوگیا جس کے باعث روز بروز نوجوان کا وزن تیزی کم ہوتا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18 سالہ نوجوان ایسے کم یاب مرض میں مبتلا ہے جو پوری دنیا میں صرف 12 افراد کو لاحق ہے، اس مرض میں مبتلا ہونے والا انسان ٹائپ ٹو ذیابطیس کا شکار ہوسکتا ہے یا اس کی ہڈیاں ایک دوسرے سے جڑسکتی ہے۔

اوپر بیان کردہ مسائل کی وجوہات چربی والے خلیات کا نا بننا ہوتا ہے اور چربی نا بننے کی وجہ پی او ایل ڈی ون جین کی خرابی ہے جس سے ڈی این اے ریپلیکشن کرنے والے خامرے میں بھی خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔

ان خرابیوں کی وجہ سے جبڑا چھوٹا رہ جاتا ہے، ہڈیاں جڑنے لگتی ہیں، ناک کان، سر سکڑنے لگتے ہیں اور جلد کی لچک ختم ہونے لگتی ہے جب کہ وزن بھی بڑھنا بند ہوجاتا ہے۔

ARY News Urdu

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا