English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب:سائنسدانوں تاریخی کارنامہ ، جانیے کیا ہے!

share with us

 

27/نومبر(فکروخبر /ذرائع)  سعودی عرب کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

سعودی عرب کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ذہین اور مختصر وینٹی لیٹر بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ہوا سے آکسیجن جذب کرتا ہے اور مریض کی ضرورت کے مطابق آکسیجن کی مقدار میں کمی بیشی کرتا رہتا ہے۔

عام وینٹی لیٹرز کے برعکس اسے ہر وقت آکسیجن سلنڈر یا سینٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم سے منسلک رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ اپنے اطراف کی ہوا جذب کرکے اس میں سے آکسیجن الگ کرکے مریض کو فراہم کرتا ہے۔

یہ کارنامہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے احد سیّد اور ڈاکٹر عدنان قمر نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے، جسے وینٹی بیگ کا نام دیا گیا ہے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2021/11/ventibag.jpg

یہ وینٹی لیٹر خصوصی قسم کے سینسرز اور مصنوعی ذہانت والے مؤثر نظام سے لیس ہے ، انہیں استعمال کرتے ہوئے یہ مریض کی دھڑکنوں اور سانس کی رفتار کے علاوہ ان میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی مسلسل نظر رکھتا ہے اور ان ہی کی بنیاد پر مریض کو درکار آکسیجن کی مقدار میں بھی کمی بیشی کرتا رہتا ہے۔

ڈاکٹر عدنان قمر اور احد سید کا تیار کردہ یہ ذہین وینٹی لیٹر کے اے یو ایس ٹی کرونا انوویشن چیلنج نامی مقابلے کا فاتح بھی قرار دیا جاچکا ہے۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2021/11/ventibag-2.jpg

یہ وینٹی لیٹر اتنا مختصر ہے کہ اسے آسانی سے ایک عام ایمبولینس میں نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے مریض کے گھر پر بستر کے سرہانے بھی رکھا جاسکتا ہے۔

ARY News Urdu

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا