English   /   Kannada   /   Nawayathi

پہلی بار کسی عرب کو انٹرپول کا صدر منتخب

share with us

 

ابو ظہبی 25نومبر2021(فکروخبر/ذرائع  متحدہ عرب امارات کے میجر جنرل احمد ناصر الرئیسی کو انٹرپول کا صدر منتخب کر لیا گیا ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل الرئیسی چار سالہ مدت کے لیے انٹرپول کے صدر منتخب ہوئے ہیں ۔ انٹرپول نے کہا ہے کہ الرئیسی کو ووٹنگ کے تین راؤنڈز کے بعد منتخب کیا گیا ، انہوں نے فائنل راؤنڈ میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے 68 اعشاریہ 9 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

اس موقع پر الرئیسی نے کہا کہ انٹرپول کے اگلے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے ، انٹرپول ایک ناگزیر ادارہ ہے جو اپنی شراکت داری کی طاقت پر بنایا گیا ہے ، یہ باہمی تعاون کا جذبہ ہے، جو مشن میں متحد ہے، جس کو میں فروغ دیتا رہوں گا کیوں کہ ہم لوگوں اور کمیونٹیز کے لیے ایک محفوظ دنیا بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔

انٹرپول کے سیکریٹری جنرل یورگن سٹاک نے الرئیسی کی تقرری کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پچھلے تین سالوں سے میں نے الرئیسی کے ساتھ ان کے سابقہ ​​کردار میں ایگزیکٹو کمیٹی میں مندوب کے طور پر کام کیا ہے ، میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں کہ انٹرپول اپنے مینڈیٹ کو پورا کرتا رہے اور بین الاقوامی پولیس تعاون کی حمایت کرتا رہے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر اور دیگر ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب جنرل اسمبلی کے ذریعے 'ایک ملک ایک ووٹ' کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، ہر ووٹ کا وزن برابر ہوتا ہے ، صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والے تین روزہ اجلاس میں 160 سے زائد ممالک کے تقریباً 470 پولیس سربراہان، وزراء اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں شرکت کرنے والے ہر ملک کا ایک ووٹ ہے۔

 

Urdu Point News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا