English   /   Kannada   /   Nawayathi

کتے کی مدد سے 8 لاکھ پاؤنڈ کی منشیات برآمد

share with us


کیپ ٹاؤن: 25نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) افریقی پولیس نے سراغ رساں کتے کی مدد سے 8 لاکھ پاؤنڈ کی منشیات برآمد کرلی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ شپ مغربی کیپ میں خفیہ اطلاع پر ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاش لی۔

اس گاڑی کے خفیہ خاتون میں منشیات چھپائی گئی تھی، جسے کیپ ٹاؤن منتقل کیا جارہا ہے۔

میساچوسٹس کے علاقے ورسیسٹر کی پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی تو انہیں منشیات تلاش کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سراغ رساں کتے کو گاڑی کے قریب لایا گیا۔

کتے نے گاڑی میں منشیات موجودگی کی تصدیق کی، جس کے بعد پولیس نے وین کی جامع تلاشی لی تو اندر سے بھاری تعداد میں نشہ آور گولیاں اور دیگر منشیات برآمد ہوئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق منگل کی رات ورسیسٹر کے علاقے میں ہونے والی کارروائی میں اکیاون سالہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق منشیات کے دھندے میں ملوث عالمی گروپ سے ہے۔

پولیس کے انٹیلی جنس ادارے کے نائن نے بتایا کہ انہیں یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات سے بھری سفید رنگ کی مرسڈیز کیپ ٹاؤن کی جانب روانہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق ویلگلیگن سے ہے، جس کو منشیات کی خرید و فروخت کے الزام میں ورسیسٹر کی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا