English   /   Kannada   /   Nawayathi

برفیلے رن وے پر پہلی کامیاب لینڈنگ: جانیے کہاں !

share with us

25نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) دنیا کے ساتویں براعظم انٹارٹیکا کے برفیلے رن وے پر طیارے نے لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کردی۔

ہوائی جہاز بنانے والی یورپی کمپنی ایئربس ’اے 340‘طیارے نے دنیا کے ساتویں براعظم انٹارٹیکا کے برفیلے رن وے کامیاب لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

پرتگال کی ایئرلائن ہائی فلائی کی پرواز نے دو نومبر کی صبح جنوبی افریقا کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن سے اڑان بھری تھی۔

یہ پرواز 5 گھنٹوں میں 2500 ناٹیکل میل کا سفر طے کر کے انٹارکٹیکا پہنچی اور برفیلے رن وے پر لینڈنگ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

جہاز کے عملے نے انٹارکٹیکا میں ساڑھے تین گھنٹے گزارے۔

کپتان نے کہا کہ رن وے کے اردگرد کے علاقے اور آس پاس کے بے پناہ سفید صحرا کا امتزاج، اونچائی کے فیصلے کو چیلنج کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مشکلات کے باوجود میپوری نے کامیابی کے ساتھ جیٹ کے پہیوں کو نیچے کیا، اس تاریخی پرواز کے بعد کو ضروری سامان کے ساتھ سیاحوں اور سائنس دانوں کی ایک چھوٹی سی تعداد کو انٹارٹیکا کے لیے اڑانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ انٹارکٹیکا میں ابھی تک کوئی حقیقی ہوائی اڈہ موجود نہیں ہے۔

برفانی کھائی میں صرف 50 لینڈنگ اسٹرپس اور رن وے ہیں جس کا مطلب ہے کہ مستقبل میں چند اور چیلنجنگ لینڈنگ کا امکان ہے لیکن میپوری اور اس کے عملے نے ثابت کر دیا ہے کہ ایسا کیا جا سکتا ہے۔

 

ARY News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا