English   /   Kannada   /   Nawayathi

باغیوں کے خلاف اگلے محاذ پر فوج کے ہمراہ حصہ لوں گا : ایتھوپیا وزیر اعظم

share with us

ادیس ابابا: 25نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے باغیوں کے خلاف اگلے محاذ پر فوج کے ہمراہ حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس دوران کار مملکت نائب وزیراعظم سنبھالیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے وزیراعظم ابیی احمد نے کہا ہے کہ انھوں نے حکومت مخالف عسکریت پسند تیگرائی باغیوں کے خلاف ملک کی فوج کے ہمراہ اگلے مورچوں پر لڑنے کا فیصلہ ہے۔

تیگرائی باغیوں سے لڑنے کا فیصلہ وزیر اعظم ابیی احمد نے اُس وقت کیا ہے جب مسلح باغیوں نے دارالحکومت ادیس بابا کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تیگرائی باغی ملک کے کئی شہروں پر قبضہ کرچکے ہیں۔

وزیر اعظم ابیی احمد کی جانب سے فوج کے ساتھ محاذ پر لڑنے کے فیصلے کے ساتھ ہی نائب وزیراعظم کو مکمل اختیارات تفویض کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ امور مملکت نائب وزیر اعظم چلائیں گے۔

گزشتہ برس نومبر سے تاحال ایتھوپیائی فوج اور تیگرائی باغیوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں ہزاروں شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان جھڑپوں کا آغاز وزیراعظم ابیی احمد کے تیگرائی میں فوجی آپریشن کے حکم کے بعد شروع ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا کے وزیراعظم ابیی احمد کو پڑوسی ملک اریٹیریا کے ساتھ طویل جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے پر 2019 میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

 

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا