English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر : اب رام باغ انکاونٹر پربھی محبوبہ مفتی نے اٹھائے سوال

share with us

:25نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے گذشتہ شام سرینگر کے رام باغ علاقے میں پیش آئے تصادم پر شکوک و شبہات ظاہر کیے ہیں۔

سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’رام باغ میں کل شام پیش آئے مبینہ تصادم (Rambagh Encounter) پر شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’اطلاعات اور عینی شاہدین کے مطابق لگتا ہے کہ فائرنگ یک طرفہ تھی۔ ایک بار پھر حکومت کا بیان جو صداقت سے کوسوں دور ہے، حقیقت اور زمینی حقائق کے برعکس ہے جیسا کہ شوپیاں، ایچ ایم ٹی اور حیدر پورہ میں دیکھا گیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ شام سرینگر کے رام باغ علاقے میں پولیس نے تین عسکریت پسندوں کو مختصر تصادم کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم عوامی حلقوں سمیت سیاسی جماعتوں نے پولیس کے بیان پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھی حیدرپورہ انکائونٹر کی طرح فرضی تصادم قرار دیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا