English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب : 2 دنوں سے ہونے والی بارش اور سردی کی لہروں کے بعد متعدد گاڑیاں ڈوبنے لگی، ویڈیو وائرل

share with us

ریاض 24 نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب کے شمال میں موسلادھار بارش کے باعث کاریں ڈوبنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دکھایا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کے شہر القریات کے مشرق میں گذشتہ 2 دنوں سے ہونے والی بارش اور سردی کی لہروں کے بعد متعدد گاڑیاں ندی نالوں میں دھنس گئیں اور کچھ وادیوں اور ندی نالوں میں بہہ گئیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ تیز بارش کے باعث کاروں کے پانی میں ڈوبنے کے بعد ان کاروں کے مالکان نے انہیں چھوڑ دیا جس کے بعد سیلابی ریلے نے ان کاروں کو ڈبو دیا کیوں کہ بارش بہت شدید تھی تاہم گاڑیوں کے مالکان سیلابی صورتحال سے بچتے ہوئے صحیح سلامت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

 

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ القریات میں چند روز قبل سال کی پہلی برفباری بھی ہوئی جس کے نتیجے میں پورے علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ، برف باری کی ویڈیو سوشمل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈزیو میں القریات میں برف باری کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں ، جہاں زمین ہر طرف سفید چادر اوڑھے ہوئے نظر آرہی ہے ، یہ برف باری المربعانیہ سیزن میں ہونے والی بارش اور برف باری کا حصہ ہے جو کہ سردیوں کی آمد کا عملی آغاز ہے ، موسم کی تازہ لہر تیرہ دن برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

 

 

 خیال رہے کہ سعودی عرب کا شمار دُنیا کے گرم ترین خطوں میں ہوتا ہے تاہم رواں برس سعودیہ پر موسم کے اعتبار سے بڑی رحمت بن کر نازل ہوا ، جہاں چند ماہ قبل سعودیہ کے عسیر اور حائل کے علاقوں میں برف باری کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا تھا ، اس کے بعد ایک اور سعودی شہر میں اس وقت برف باری کی اطلاعات موصول ہوئیں ، جب جنوبی شہر مندق میں ڈھیر برف باری ہوئی ، جس کے بعد سارا علاقہ برف کی موٹی تہہ سے بھر گیا ، درختوں پر بھی برف روئی کے سفید گالوں کی طرح جم گئی ، کھیتوں، پہاڑوں اور میدانوں میں بھی ہر طرف برف کی سفید چادر بچھی نظر آئی ، یوں لگا جیسے یہ شہر کوئی موسم سرما کی منظر کشی کرنے والی شاہکار پینٹنگ ہو۔

 

 

 

اپریل میں ہونے والی برف باری نے سیاحوں کو اس علاقے کا رُخ کرنے پر مجبور کر دیا ، مندق کے علاقے میں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ علاقہ بہت سرسبز و شاداب ہے اور یہاں کا درجہ حرارت موسم گرما میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہی رہتا ہے جب کہ سردیوں میں شدید سردی اور دُھند ہوتی ہے ، کئی بار درجہ حرارت صفر سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ 

 

Urdu Point News 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا