English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات کے بعد اب سعودی عرب نے بھی افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا دیا عندیہ

share with us

 

ریاض:    23نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)    متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی عرب نے بھی افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ ہے۔

سعودی عرب نے اگست میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنا سفارت خانہ بند کرکے عملے کو واپس بلالیا تھا لیکن اب سعودی عرب نے سفارت خانہ کھولنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تین روز قبل ہی متحدہ عرب امارات نے بھی افغان دارالحکومت میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا عندیہ دیا تھا جب کہ چین، جرمنی، روس، ہالینڈ سمیت کئی ممالک نے خصوصی ایلچی نامزد کر دیئے ہیں۔

امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان سمیت دیگر عالمی قوتوں نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کو کابینہ میں خواتین اور مختلف قومیتوں کے نمائندوں کو شمولیت سے مشروط کیا ہے۔

اس حوالے سے قطر کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے دورۂ کابل میں طالبان سے کابینہ کی تشکیل اور خواتین کو اختیارات دینے کے لیے قطری ماڈل کو اختیار کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ماڈل اسلامی ہونے کے ساتھ ساتھ جدید بھی ہے۔

 

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا