English   /   Kannada   /   Nawayathi

صحرا میں بھٹک کر ،زندہ رہنے کی امید ختم ہونے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو ملی زندگی ، جانیے پورا واقعہ

share with us

ریاض: 23نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)   سعودی صحرا میں بھٹک جانے والے ٹرک ڈرائیور جنید محی الدین کو معجزانہ طور پر نئی زندگی ملنے پر جذباتی ہوگیا، شہری کی خوشی سے آنکھیں بھر آئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وسیع ریگستان میں موت کی راہ تکتے شخص کو مملکت کی ریسکیو ٹیم نے بچا لیا، ڈرائیور اپنے ٹرک کے ہمراہ صحرا میں بھٹک گیا تھا مسلسل دو دن اکیلے مٹی کی دنیا میں گزارنے کے بعد بالاآخر اپنے پیاروں سے جاملا، شہری نے جان بچ جانے پر رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرائیور دارالحکومت ریاض سے بحیرہ احمر کے ساحلی شہر کی جانب رواں دواں تھا جب صحرائی راستے کی جانب نکل آنے کے بعد ناہموار علاقے میں اس کا ٹرک ریت میں دھنس گیا۔

بعد ازاں وہ بھٹک گیا، لمبی مسافت کو کم کرنے کی غرض سے محی الدین کبھی کبھار ریگستان کا ایسا راستہ عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے وقت کی بچت ہو سکے۔

 

لیکن ہر ممکن کوششوں کے بعد وہ ناکام رہا، تن تنہا اور اس صحرا میں مدد کے لیے کسی کو پکارنے سے قاصر محی الدین کی حالت جلد ہی خراب ہونا شروع ہوگئی، لیکن قسمت ان پر مہربان رہی۔

شہری نے بتایا کہ وہ ناکام ہونے کے بعد ٹرک میں ہی مایوس ہوکر بیٹھ گیا تھا تاکہ جنگی جانوروں سے بھی بچا جاسکے، لیکن ریگستان میں اونچے مقام پر جاکر متعلقہ ٹیم سے فون پر رابطہ کیا تو سنگنل مل گیا، اس طرح رضاکار میری مدد کو فوراً پہنچ گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا