English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب ان غیر ملکیوں  کو ملے گا 15 سالہ اقامہ !

share with us

 

کویت سٹی 23نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) خلیجی ملک کویت کی حکومت نے غیرملکیوں کو 15 سالہ اقامہ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویتی حکومت کی جانب سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے 15 سالہ اقامہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس کا مقصد کویت میں معیشت کو فروغ دینا ہے ، اس مقصد کی تکمیل کے لیے غیرملکی سرمایہ کاروں ، کمپنیوں اور تجارتی منصوبوں پر کام کرنے والوں کو 15 سالہ اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے ، جلد ہی اس حوالے سے منظوری دی جائے گی ۔

بتایا گیا ہے کہ موجودہ نظام میں موجود آرٹیکل 18 کے تحت ویزا کے حامل افراد کو ریاستی ضمانت پر 15 سال کی مدت تک رہائش دی جائے گی ، جس کے بعد کفیل کی جانب سے اقامے کی تجدید یا منسوخی کا سلسلہ ختم ہوجائے گا ۔

دوسری طرف کویت نے۱۰  ممالک کے شہریوں کے اقاموں کی تجدید روک دی ، کویت کی اسٹیٹ سکیورٹی پولیس نے مختلف قومیتوں کے 100 تارکین وطن کے ناموں کی ایک فہرست بنائی ہے ، جن کے اقامہ کی مدت ختم ہونے پر انہیں کویت سے واپس اپنے آبائی ملک جانا ہوگا کیوں کہ ان شہریوں کے رہائشی اجازت ناموں کی تجدید پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی بناء پر ان لوگوں کے پاس رہائشی اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ملک چھوڑنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔

رپورٹ میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کی رہائش کی تجدید سے روکا گیا ہے ان میں سے زیادہ تر لبنان کے شہری ہیں جب کہ دیگر قومیتوں میں ایران ، یمن ، شام ، عراق ، پاکستان ، افغانستان ، بنگلہ دیش اور مصر کے شہری شامل ہیں ، اس فہرست میں جن افراد کے نام ڈالے گئے ہیں ان میں زیادہ تر ایسے لوگ ہیں لوگ جو منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے اور حساس معاملات میں ملوث پائے گئے ہیں یا اس فہرست میں شامل ہیں جو عوامی مفاد میں ملک میں رہنا پسند نہیں کرتے جب کہ بعض لبنانیوں پر سکیورٹی حکام کو شک ہے کہ وہ حزب اللہ کے پہلے یا دوسرے درجے کے رشتہ دار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رہائش کی تجدید سے روکے گئے افراد میں شامل ایک شخص کو یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب اس نے 6 گورنریٹس میں رہائشی امور کے محکموں کا دورہ کیا لیکن انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی ۔

Urdu Point News

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا