English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا پابندیوں کے خلاف نیدر لینڈز کے عوام ناراض ، پر تشدد مظاہرے 

share with us


22نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)    نیدر لینڈز میں کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے پابندیاں عائد کردیں جن کے خلاف لوگ سڑکوں پر آگئے، احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا جس کے بعد مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پولیس کی کاروں کو نذر آتش بھی کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روٹرڈیم میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس نے وارننگ شاٹس داغے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہرے کے دوران گولیاں چلنے سے کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک شخص کو گولی لگنے کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس شخص کو کس نے اور کس طرح گولی ماری۔
پولیس کے مطابق روٹرڈیم شہر کے مرکز میں اب بھی حالات کشیدہ ہیں اور کثیر تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ درجن بھر مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید لوگوں کی گرفتاری باقی ہے۔
پتھراؤ کی وجہ سے پولیس افسران سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہرین کے آگ لگانے کے بعد شہر کے اہم ریلوے اسٹیشنز کو بند کرنا پڑا۔
دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ایسا قانون لانا چاہتی ہے جس کے بعد کرونا پاس صرف ان لوگوں کو مل سکے گا جو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگا چکے ہوں۔

ARY News Urdu
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا