English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات رات میں پیدل چلنے والوں کے لیے سب سے محفوظ ملک قرار

share with us

 

ابوظہبی:    22نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)  رائے عامہ کو جمع کرنے والی عالمی شہرت یافتہ سروے کمپنی ’’گیلپ‘‘ نے متحدہ عرب امارات کو رات میں پیدل چلنے والوں کے لیے سب سے محفوظ ملک قرار دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گیلپ نے گلوبل لا اینڈ آرڈر 2021 کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کو رات گئے پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ ترین ملک قرار دیا ہے۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات امن و امان کی اعلیٰ ترین انڈیکس میں بھی دوسرے نمبر پر ہے۔ اس طرح امن و امان اور پیدل چلنے کیلیے محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل واحد اسلامی ملک بھی ہے۔

Advertisement

پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ ممالک کے اشاریے میں متحدہ عرب امارات کا اسکور سب سے زیادہ یعنی 95 فی صد رہا جب کہ 93 فیصد اسکور کے ساتھ ناروے دوسرے نمبر پر رہا ہے۔

امارات نائب صدر شیخ محمد بن راشد ال مکتوم نے اپنی ٹویٹ میں گیلپ سروے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلا خوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھوم پھر سکتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔

گیلپ کے امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک میں ناروے، متحدہ عرب امارات، چین، سوئٹزرلینڈ اور فن لینڈ شامل ہیں۔

اسی طرح رپورٹ تنہا چلنے والے افراد کے لیے پانچ محفوظ ترین ممالک میں بالترتیب متحدہ عرب امارات، ناروے، چین، سلووینیا اور تائیوان شامل ہیں۔

یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ رواں برس اکتوبر میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی نے بھی ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں متحدہ عرب امارات کو خواتین، امن اور سلامتی کے انڈیکس 2021 میں بھی سرفہرست تھا۔

 

Express News Urdu

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا