English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس: معتمرین اب حجر اسود کو بوسہ دے سکتے ہیں

share with us

 

 

ریاض:    22نومبر2021(فکروخبر/ذرائع)  سعودی عرب نے کورونا وبا کے دوران معتمرین پر حجر اسود کو بوسہ دینے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حکومت نے پہلے ہی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کورونا پابندیاں ہٹا کر سماجی فاصلے کے بغیر کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز کی اجازت دیدی تھی تاہم اب معتمرین کے لیے ایک اور خوشخبری متوقع ہے۔

سعودی حکومت نے طواف کعبہ کرنے وا لوں کو مسجد الحرام کی بالائی منزل سمیت صحن مطاف میں آنے اور حجر اسود و رکن یمانی کو بوسہ دینے کے علاوہ حجراسماعیل ( حطیم کعبہ ) کے اندر نفل نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حجر اسود کو بوسہ دینے اور حجر اسماعیل میں نوافل کی ادائیگی کے لیے معتمرین کے لیے تیار کردہ ایپ میں مزید تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور اس اجازت سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آنے پر سماجی فاصلے سمیت محدود تعداد کی پابندیوں کو ختم کردیا گیا تھا اور اب مزید پابندیوں کو بھی آہستہ آہستہ ختم کیا جا رہا ہے۔

 

 

Express News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا