English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ نے افغانستان میں بینکاری اور مالیاتی نظام پر جاری کی رپورٹ

share with us

 

 

22نومبر2021(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ نے افغانستان میں بینکاری اور مالیاتی نظام پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں مالیاتی نظام کی تباہی کے معاشی اور سماجی اثرات خطرناک ہوں گے۔

اقوام متحدہ نے افغانستان میں بینکاری اور مالیاتی نظام پر رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے مالیاتی اور بینکنگ ادائیگی کا نظام درہم برہم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان عوام کی جانب سے قرض ادائیگی میں ناکامی سے مالیاتی نظام تباہ ہوا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغان بینکنگ سسٹم بچانے کے لیے مختصر مدت کے لیے ضروری لیکیوڈٹی یقینی بنائی جائے۔ افغان بینکنگ سسٹم ناکارہ ہو جائے تو کئی دہائیاں ٹھیک ہونے میں لگیں گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ افغانستان میں مالیاتی نظام کی تباہی کے معاشی اور سماجی اثرات خطرناک ہوں گے، افغانستان کے بینکوں کو سہارا دینے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا