English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور : غیر قانونی ریت کانکنی میں دن بدن اضافہ (مزید ساحلی خبریں)

share with us

۔ چند دنوں قبل پولیس کی جانب سے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد چھاپہ کاروائی کرنے کی بات بھی کہی گئی تھی اس کے باجود یہ کانکنی کا سلسلہ نہیں رکا۔جس کی وجہ سے کل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تقریباً انیس لاریوں کو ضبط کرلیا ہے ۔ اس موقع پرکنداپور پولیس انسپکٹر ناصر حسین کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 


کنداپور : نوجوان کی بدسلوکی سے دلبرداشتہ عورت کا اقدامِ خودکشی 

کنداپور 24؍ جنوری (فکروخبرنیوز) بھرے بازار میں ایک نوجوان کی جانب سے ایک عورت کے ساتھ بدسلوکی کئے جانے اور اس سے دلبرداشتہ عورت کا زہر پی کر اقدام خودکشی کی وارادات کنداپور کے علاقے ٹلور میں پیش آئی ہے ۔اطلاع کے مطابق متاثرہ عورت نے سدھرشن نامی نوجوان پر بدسلوکی اور گالی گلوچ کا الزام لگایا ہے ۔متاثرہ عورت اپنے پانچ سالہ بچہ کے ہمراہ کنداپور کے علاقے ٹلور میں رہائش پذیر تھی ۔ اس کا شوہر بطور ڈرائیور کام کیا کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ مستقل گھر پر نہیں رہتا ۔اسی بات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے عورت کا پڑوسی سدھرشن ہمیشہ عورت کو پریشان کرتے ہوئے اس کے ساتھ بدسلوکی کیا کرتا تھا ۔ ملزم نے جمعہ کے روز اسی طرح بدسلوکی کرتے ہوئے عوام کے سامنے گالی گلوچ کے ساتھ ساتھ اس کے گھر پر پتھراؤ کرنے لگا ۔ نوجوان کی اس بدسلوکی سے دلبرداشتہ عورت نے عوام اور اپنے شوہر کے منفی خیال کے ڈر سے زہر پی کر اقدام خود کشی کرلی ۔ پولیس نے عورت کی جانب سے دئیے گئے بیان کی تحقیقات کے لیے ملزم سدھرشن کو گرفتار کرلیا ہے ۔


لڑکیوں کی مبینہ اسملنگ کے الزام میں ایک شخص پولیس گرفت میں 

کارکلا 24؍ جنوری (فکروخبرنیوز) لڑکیوں کی مبینہ اسملنگ کے الزام میں ایک شخص کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ گرفتارشدہ شخص کی شناخت انّی فرنانڈیز مقیم بیلمان کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ملزم کے ساتھ پائی گئی لڑکی کو بھی پولیس نے تحقیقات کے لیے گرفتار کرلیا ہے ۔ پولس نے عوام کے اس الزام پر کہ وہ جھارکھنڈ سے لاکر عورتوں سے دھندا کراتا ہے، معاملہ کرلیا ہے ۔ملزم پر ایک نوکرانی کے ساتھ زیادتی کئے جانے کا بھی الزام ہے۔ پولس تحقیقات کررہی ہے۔


نوجوانوں کی گرفتار ی کے خلاف پی جے پی کا پرزور احتجاج ، بند منانے کی دھمکی 

منگلور 24؍ جنوری (فکروخبرنیوز) بائک کھڑی کرنے کے معاملہ کو لے کردو روایتی حریفو ں کے نوجوانوں کے مابین ہوئی ہاتھا پائی کے بعد پولس کی جانب سے دونوں گروہوں کے نوجوان کو گرفتار کرلئے جانے بالخصوص اکثریتی طبقے کے نوجوانوں کو گرفتار کرئے جانے کی بات بی جے پی کو ہضم نہیں ہوئی ہے۔اسی بات کے پیش نظر جمعہ کے روز پی جے پی نے ملکی پولیس تھانہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور پولیس کی کاروائی کو غیرمنصفانہ بتایا ۔ اطلاعات کے مطابق گنیش ، نتن ، نیاز، فیاض اور حافظ نامی نوجوانوں کو پولس نے پیش آئے جھڑپ کے پیشِ نظر تحقیقات کے لیے گرفتار کرلیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا