English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلام سے اپنی زندگی کا رشتہ مضبوط کرلیں تو بیڑا پار ہے : مولانا عبدالباری ندوی (مزید خبریں )

share with us

اس سے قبل مہمانِ خصوصی مولانا الیاس ندوی نے موقع و علاقے کے مناسبت سے اپنے خطاب میں آپ ﷺ سے جان سے زیادہ محبت اور پھر اس کو اپنی زندگی میں عملی طوپر لائے جانے کے لئے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں شاید ہی کوئی مذہب ہو جو اپنے نبی کے توہین پر اس قدر احتجاج کرتا ہو ، مگر چونکہ مسلمان اس وقت تک پورا مسلمان ہو نہیں سکتا جب تک کے اس کے دل میں خود سے اپنے والدین سے زیادہ محبت اللہ اور اسکے رسول سے رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ فطری طور پرایسی محبت ہر مسلمان کے دل میں جاگزیں کردیا ہے، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم صرف زبانی محبت کے دعویدار نہ ہوں بلکہ اس کو عملی طورپر کرکے بتائیں، نمازوں کی پابندی کی جائے کیونکہ نماز وہ عبادت ہے جو کسی بھی صورت میں معاف نہیں حتی کہ جنگ کے موقع پر بھی اللہ تعالیٰ جماعت کے اہتمام کے ساتھ نماز پڑھنے کا حکم دیا ۔ بچوں کے ثقافتی پروگرام کے دوران ہی فکروخبر کے ایڈیٹر انصارعزیز ندوی کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ کنڑا زبان میں عوام سے مخاطب ہوں ، موصوف نے کنڑاسلیس زبان میں سیرۃ النبی ﷺ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں جو واقعہ پیش آیا اس طرح کے توہین آمیز کارٹون جو آپ ﷺ کے شان میں گستاخی کے شائع کئے جاتے ہیں دراصل ہمارے دیگر مذاہب کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ ﷺ صرف مسلمانوں کے لیے بھیجے گئے جب کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زائد انبیاء کی آمد کسی خاص زبان و مکان کے لیے نہیں تھی بلکہ اُ س زمانے میں جتنے بھی اقوام پائے جاتے تھے سب کے لئے وہ نبی بن کر اللہ کا پیغام لے کرآتے تھے۔ اور آپ ﷺ بھی پوری کائنات کے لیے نبی بنا کر بھیجے گئے یہ بات ہمیں اپنے ہندو بھائی اور دیگر مذاہب کے لوگوں کے سامنے رکھنا ہے ۔ ۔ صدارتی خطاب میں ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل ماسٹر محمد شفیع صاحب نے طلبہ کومبارکبادی پیش کرتے ہوئے مزید اس میں ترقی کرکے اس کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیا ۔ ملحوظ رہے کہ قریب دو گھنٹے تک یہاں کے تین مساجد ، مسجد ابوذر، مسجد عائشہ ،مسجد توحید کے شبینہ مکاتب کے طلبہ و طالبات نے ، اُردو ، انگریزی اور کنڑا زبان میں تقریریں پیش کئے، خوبصورت انداز میں نعتیں اور نظمیں بھی پیش کی گئی ، جس کو سامعین نے خوب سراہا اور بچوں کی تعداد اور ادائیگی کے حسن کو دیکھ کر محسوس ہوا کہ طلباء پر خوب محنت کی گئی تھی ، جس کے لئے یہاں کے اساتذہ واقعی قابلِ مبارکباد ہیں ،بعد ازیں طلباء کے درمیان ڈھیرسارے انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ مولانا شعیب ندوی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہواجبکہ نظامت کی ذمہ داری مولوی عبدالنور فکردے ندوی نے انجام دی ۔ جلسہ میں تواضع کا بھی نظم کیا گیا تھا۔ 


اسکوٹر اور کار کے مابین پیش آیا سڑک حادثہ : دو افراد ہلاک 

ساحلی پٹی میں سڑک حاثات میں دن بدن اضافہ 

پتور 22؍ جنوری (فکروخبرنیوز) کار اور اسکوٹر کے مابین پیش آئے تصادم میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی واردات پتور کے کائی کمبا کالونی کے قریب آج صبح پیش آئی ہے ۔ مہلوک افراد کی شناخت چندوسائب (35) اور شیویا (28) مقیم گدگ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلور سے سبرامنیم کے جانب جارہی انووا کار بے قابو ہوکر اسکوٹر سے جاٹکرائی جس کی وجہ سے اسکوٹر پر سوارچندسائب نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ شیوایا نے اسپتال لے جانے کے دوران اپنی آخری سانس لی ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد سبرامنیا مندر میں کام کیا کرتے تھے۔ کڈبا پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

عورت کی ٹکٹ پر سفر کررہا نوجوان پولیس حراست میں 

منگلور 22؍ جنوری (فکروخبرنیوز) منگلور سے ممبئی بذریعہ جیٹ ایرویس ایک عورت کی ٹکٹ پر سفر کررہے نوجوان کو بچپے ایرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ گرفتارشدہ نوجوان کی شناخت محمد شکیل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق عمران نامی نوجوان ممبئی سفر کرنے کی غرض سے ہوائی جہاز کے دوٹکٹ خریدے جس میں ایک اس کی والدہ شمشاد کے نام تھالیکن اس نے سفر پر اپنی والدہ کے نام پر اپنے دوست محمد شکیل کو اپنے ہمراہ لیا۔ ٹکٹ چیکنگ کے دوران سی آئی ایس ایف افسران نے محمد شکیل کو روک کر پولیس حراست میں دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دوسری کے نام پر بنی ٹکٹ پر سفر کرنا جرم ہے اسی وجہ سے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیاہے ۔ بچپے پولیس نے معاملہ درج کرلیا گیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا