English   /   Kannada   /   Nawayathi

نور اسپوٹرس سینٹر کی جانب سے انٹر ڈسٹرک ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

share with us

قابلِ  ذکر بات یہ ہے کہ اس میں ہندوستان کے جونیر ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھی شرکت کرکے اپنے کھیل سے لطف وندوز کررہے ہیں ۔ اب تک کل 48مقابلے کھیلے جاچکے ہیں ۔

بھٹکل انٹر فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے فٹ بال ٹورنامنٹ کا اختتام

شمس اسکول اور انجمن پی یو کالج کو برتری 

بھٹکل 4؍ جنوری (فکروخبرنیوز) وائی ایم ایس اے گراؤنڈ پر دوروز سے جاری اٹنر اسکول اور انٹر کالج کے مابین الگ الگ فٹ بال مقابلے کل اختتام پذیر ہوئے ۔ انٹر اسکول میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور انٹر کالج میں بھی کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ انٹر اسکول کے مقابلوں میں کانوینٹ نے شمس اسکول کو چار ایک 4-1سے مات دی جبکہ انٹر کالج کے مقابلوں میں انجمن پی یو کالج نے جامعہ کو دو صفر سے ہراتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ کیا ۔ انٹر اسکول میں بیسٹ گولی کا مقام شمس اسکول کے اخیار کو جبکہ بیسٹ پلیر اور پلے میکر کے خطاب سے کانوینٹ کے یعیش اور معاذ کو بالترتیب نوازا گیا ۔ انٹر کالج میں بیسٹ گولی کے حقدار انجمن پی یو کالج کے ناصف،اور بیسٹ پلیر کا خطاب جامعہ کے کمیل کے نام رہا ۔ واضح رہے کہ 29؍ دسمبر سے 3جنوری تک انٹر اسکول کے مقابلہ کھیلے گئے جبکہ 2 جنوری سے 3 جنوری تک انٹر کالج کے مقابلوں کاانعقاد کیا گیا تھا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا