English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’بھٹکل کی چند 475مشہور مسلم شخصیات‘‘ تصنیف قوم کے لیے ایک تحفہ ہے : مولانا محمد اقبال ملا ندوی (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ان باتوں کا اظہار قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمد اقبال ملا ندوی نے کیا ۔مولانا موصوف مولانا محمد شفیع صاحب قاسمی کے مکان رضےۃ الابرار میں اس مہینے کی 5تاریخ کو منعقدہ بھٹکل کی تاریخ پر مشتمل کتاب کا رسم اجراء کرنے کے بعد تقریب میں موجود علماء وعمائدین سے مخاطب تھے۔ مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور جامع مسجد کے امام وخطیب مولانا عبدالباری ندوی نے کہا کہ تعلیمی لائن سے منقطع ہونے کے بعد دوبارہ اس میں واپسی بڑا مشکل امر ہے لیکن مولانا محمد شفیع صاحب قاسمی نے تصنیفی کام کے ذریعہ سے علمی میدان میں دوبارہ اپنا لوہا منوایا ہے اور علمی دنیا سے وابستہ ہوگئے ہیں ۔ نقشِ نوائط کے ایڈیٹر مولانا عبدالعلیم قاسمی نے کہا کہ کتاب کے تعار ف منظر عام پر آنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ کتاب کے اجراء کے لیے الگ مجلس کا انعقاد ضروری تھا۔ اس سے پہلے میں سوچتا تھا کہ اس کتاب کے موضوع کو دیکھتے ہوئے تنظیم کے صد سالہ تقریبات میں اس کا افتتاح عمل میں آنا چاہیے لیکن مولانا کی جانب سے الگ مجلس کا انعقاد کا فیصلہ واقعی قابلِ مبارکباد ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اسلاف کی تاریخ سے واقفیت نہایت ضروری ہے ۔ ان موقع پر موجود دیگر مہمانان نے بھی اپنے خیالات پیش کیے اور مولانا کو مباکبادی پیش کی ۔ ان سے پہلے کتاب کے مصنف مولانا محمد شفیع قاسمی نے اس کتاب کے منظر عام پر لانے کی غرض وغایت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج سے چند سال قبل بھٹکل کی تاریخ پر جب میں نے لکھنا شروع کیاتو مجھے اس با ت کا شدت کے ساتھ احساس ہوا ہے کہ یہاں پیدا ہونے والی اہم اور معزز شخصیات کا تعارف لوگوں کے سامنے آنا چاہیے جنہوں نے قوم وملت کے لیے اپنی زندگی صرف کی تاکہ اسلاف کی کارناموں سے ہماری نسل واقفیت رکھ سکیں ۔ اس کتاب کی طوالت کو دیکھتے ہوئے زندہ لوگوں کے تذکروں کو کتاب میں جگہ نہیں دی گئی ہے صرف تین زندہ لوگوں کا تذکرہ اورایک خاتون کی خدمات کی وجہ سے اس کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے ۔ مولانا نے اس موقع پر واضح کردیا ہے کہ کسی کو اپنے خاندان کا تذکرہ نہ ملے تو اس کا غلط مطلب ہرگز نہ لیا جائے اس لیے کہ انہوں نے انہی معلومات کو اس دنیا میں جگہ دی ہیں جن کے بارے میں ان کو معلومات ملی ہے۔ یہ رسمِ اجراء کی تقریب مولانا محمد صادق ندوی کی دعائیہ تقریب پر اپنے اختتام کو پہنچی ۔ اس موقع پر علماء کرام اور عمائدین کی ایک تعداد موجود تھی۔


منگلور : کار او رٹینکر کے مابین پیش آئے تصادم میں دو افراد شدید خمی : ایک کی حالت نازک 

منگلور 21؍ جنوری (فکروخبرنیوز) کار او رٹینکر کے مابین پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ماں بیٹے کے زخمی ہونے کی واردات آج صبح منگلور میں پیش آئی ہے ۔ زخمی افراد کی شناخت شری شائل اور اس کی ماں شانتابائی مقیم ملکی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگلور میں معالجہ کے بعد اپنے گھر ملکی لوٹتے وقت تیز رفتار سوفٹ کار ٹینکر سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے کار پر سوار ماں اور بیٹے زخمی ہوگئے۔ کار کی پچھلی سیٹ پر سوار شانتابائی کو سخت چوٹیں آئیں ہیں جن کو شہر کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ اس کی حالت نازک ہے ۔ سورتکل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


نوجوانوں نے کنویں میں گری حاملہ گائے کی جان بچائی 

منگلور 21؍ جنوری (فکروخبرنیوز) گائے کے اچانک کنویں میں گرنے کے بعد مقامی نوجوانوں کی جانب سے اس کو کنویں سے نکال کر جان بچائے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان نوجوانوں میں اکثروں کا تعلق مسلم برادری سے ہے ۔ فائر بریگیڈ کے موقعۂ واردات کے پہنچتے سے قبل ہی نوجوانوں نے گائے کو کنویں سے نکالنے کا عمل شروع کردیا تھا بعد میں فائربریگیڈ کے جوانوں نے بھی ان کاتعاون کیا ۔ اس معاملہ کو لے کر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انسانیت کی ایک مثال ان نوجوانوں نے پیش کی ہے۔ گائے ہندوؤں کی ایک تنظیم رکشناویدیکے کی ملکیت میں آتی ہے جو گھانس چرنے کے دوران اچانک کنویں میں گرگئی تھی۔ تنظیم نے ان نوجوانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ 


پتور فرقہ وارانہ فسادات معاملہ: 35معاملات درج 

26 افراد کو حراست میں لیا گیا

منگلور 21؍ جنوری (فکروخبرنیوز) پتور کے مضافاتی علاقے کرایا میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد اور اپنا انگڈی میں دکانوں کو نذرِ آتش کرنے کے الزام میں درج 35معاملات پر پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے ۔ یہ بات جنوبی کینرا کے ایس پی شرنپا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ ایس پی نے مزید کہا کہ اب تک 26افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے ۔ آج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کئی سارے ملزمین فرار ہیں جن کی شناخت کے بعد جلد ہی ان کو گرفتار کیا جائے گا ۔ 21جنوری کو بند منانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر دونوں حریفوں کے ذمہ داران کے مابین منعقدہ میٹنگ کے بعد بند کو ملتوی کردیاگیا ۔ پولیس انتظامیہ میں سوشیل میڈیا پر افواہ نہ پھیلانے کی درخواست کرتے ہوئے امن وامان کے بحال رکھنے میں پولیس کا تعاون کرنے کی بات بھی کہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا