English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوڈان میں‌ اقتدار پر قبضہ کرنے والی فوجی قیادت کے لیے نئی مشکل

share with us

27 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)افریقی یونین نے سوڈان کی جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے اور تخت پر فوجی قابض ہونے کے بعد پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق افریقن یونین نے سوڈان میں سویلین حکومت کی بحالی تک ہر قسم کے رابطے منقطع کرنے کا اعلان لیا۔

افریقن یونین کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقتدار پر فوجی قبضے تک کسی قسم کا تعاون نہیں کیاجائے گا اور تجارت، دو طرفہ تعلقات، ایوی ایشن سمیت پابندیاں برقرار رہیں گی۔

افریقی یونین نے سول حکومت کے خاتمے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوجی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور اقتدار چھوڑ کر  جمہوریت بحال کرے اور فیصلوں کا اختیار عوامی نمائندوں کو دے۔

قبل ازیں یورپین یونین نے بھی سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک، وزرا کی گرفتاری اور حکومت کے خاتمے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یعنی پیر کو سوڈان کے فوجی جنرل عبدالفتح نے حکومت کے خاتمے اور ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے سویلین حکومت کو تحلیل کرنے کی وجہ میں ملک میں جاری سیاسی چپقلش تھی۔

یاد رہے کہ سوڈانی فوج سنہ 2019 میں صدر عمرالبشیر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ عبوری حکومت میں شریک اقتدار ہے۔  فوج نے کئی گروپس کے سیاسی اتحاد فورسز فار فریڈم اینڈ چینج (ایف ایف سی) کے ساتھ اقتدار میں شریک ہونے کے لیے ایک ڈیل کی تھی جس کے بعد ایک آزاد کونسل کا قیام عمل میں لیا گیا۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا