English   /   Kannada   /   Nawayathi

نامعلوم سواری نے بلٹ کو دی ٹکر ، پچاس سالہ شخص فلائی اوور سے گرکر ہلاک

share with us


منگلورو 27 اکتوبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) یہاں تھوکوٹو جنکشن میں بدھ 27 اکتوبر کو ایک 50 سالہ شخص فلائی اوور سے گر کر زخمی ہونے کے بعد فوت ہوگیا۔

مہلوک کی شناخت سبرامنیا راؤ سندھیا کے طور پر ہوئی ہے جو کمپلا کی سرالیا کالونی کا ساکن ہے۔ وہ کمپالا یوتھ ماراتا کے سابق صدر بھی تھے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سبرامنیا منگلورو سے کمپالا لوٹ رہے تھے۔ نامعلوم گاڑی نے ان کی بلٹ بائیک کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں بائک پر سوار سبرامنیا توازن کھو بیٹھا اور فلائی اوور سے نیچے گر گیا۔

حادثے میں سبرامنیا شدید زخمی ہو گئے۔ اگرچہ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن علاج نہ ہونے کے باعث وہ دم توڑ گیا۔

ناگوری ٹریفک پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا