English   /   Kannada   /   Nawayathi

آر ایس ایس کی تین روزہ میٹنگ دھارواڑ میں ہوگی منعقد ، ان امور پر کی جائے گی بحث

share with us

بنگلورو: 27 اکتوبر 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی آل انڈیا ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ 28 اکتوبر سے یہاں گراگ کے راشٹروتھنا ودیا کیندرا میں تین دن تک ہوگی۔ ایجنڈے میں ہندو مندروں کو نشانہ بنائے جانے ، 75 ویں یوم آزادی پر منائے جانے والے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے لیے پروگراموں کا انعقاد، آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات اور رضاکاروں کو تربیت دینا اور اس سے نمٹنے کے لیے دیگر امور پر بات چیت شامل ہے۔ آر ایس ایس کے پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے کہا کہ کوویڈ 19 کی دوسری لہر کے بعد کھلے میں منعقد ہونے والی یہ پہلی میٹنگ ہوگی، جس میں تقریباً 350 پرمکھ شریک ہوں گے۔ پاپولیشن کنٹرول بل، قیمتوں میں اضافہ، اور میک ان انڈیا کے لیے پروموشن کچھ دوسرے مسائل ہیں جن پر میٹنگ میں بحث ہونے کی امید ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا