English   /   Kannada   /   Nawayathi

شوہر کی غیر موجودگی میں عورت کا بھیانک انداز میں قتل کرنے والے دو ملزم گرفتار(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ڈی سی پی نے مزید کہا کہ ملزمین زبردستی کلپنا کی عصمت دری کرنے کی غرض سے داخل ہوئے جب اس نے انکار کیا تو اس کو بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا ۔ اس واردات کے منظرعام پر آنے کے بعد پنمبور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا تھا لیکن پولیس کو تحقیقات کرنے کے لیے دشواری اس وجہ سے پیش آرہی تھی کہ قاتلوں نے کوئی سراغ نہیں چھوڑا تھا، مگر اسی عمارت میں مقیم دو افراد کی غیر موجودگی سے شک یقین میں بدلا اور گرفتار ی کے بعد تحقیقات کی گئی تو قتل کا معاملہ حل ہوا۔


عصمت ریزی کے الزام میں ایک گرفتار

بنٹوال 20؍ جنوری (فکروخبرنیوز) گھر میں گھس کر زبردستی عورت کی عصمت دری کرنے اور متاثرہ عورت کو قتل کی دھمکی دینے کے الزام میں ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار شدہ شخص کی شناخت نوین (30) کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص عورت کو گھر میں تنہاپاکر زبردستی عورت کی عصمت دری کیااور کسی کو مطلع کئے جانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگیا ۔ پیر کے روز جب پولیس کوملزم کے متعلق کادیشولیا علاقہ میں موجودگی کی اطلاع ملی تو پولیس نے فوراً کاروائی کرتے ہوئے حراست میں لیا ہے ۔ عدالت میں پیشی کے بعد ملزم کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ 


سرخ صندل کی اسمگلنگ: چار چینی پولس حراست میں 

بنگلور 20؍ جنوری (فکروخبرنیوز) ہندوستان سے ملک چین کوسرخ صندل کی لکڑی اسمگل کرنے کے الزام میں پولس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے چار چینی(ملکِ چین کے باشندے) کو حراست میں لئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایک اسپیشل کرائم برانچ ٹیم نے پیر کے روز ہوسکوٹے علاقے کے خفیہ مقام پر چھپائی گئی چھ ٹن سرخ صندل ضبط کرلی گئی ہے اور اس کے الزام میں چار ملک کے چین کے افراد کو تحقیقات کے لیے حراست میں لیاگیا ہے ۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت ٹیان سی شوئی (51) ٹوئی شائی یان (45) سری شائی (25) وے زائینگ (27) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ان کے پاسپورٹ بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔ افسران نے یہ بھی کہا کہ ان کو مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد تحقیقات کے لیے عدالتی تحویل میں دے گیا ہے ۔ دوران تحقیقات دیگر ریاستوں سے بھی بڑے پیمانے پر لال صندل کے اسمگلنگ کی وارداتوں سے پردہ ہٹانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ لال صندل کی انٹرنیشل مارکیٹ میں بڑی مانگ ہے ۔ اس کی ایک ٹن کی قیمت بیس سے تیس لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے ۔ ملک چین میں ہندوستان کا لال صندل کی فرنیچر بہت قیمت پر بکتا ہے ۔ ملزمین نے بڑی مقدار میں اپنے گھروں میں لال صندل جمع کرنے کے بعد اس کا فرنیچر بناکر ملک چین درآمد کیا کرتے تھے۔ افسران نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے بھی پڑوسی ممالک میں لال صندل کے اسمگلنگ بڑے پیمانہ پر ہوا کرتی تھی لیکن پہلی مرتبہ اتنی بڑی مقدار میں لال صندل ضبط کرلیا گیا ہے ۔ 


بنگلور : بی ایس ایف جوان کے جواں سال لڑکے نے خود کے سر میں گولی داغی 

بنگلور 20؍ جنوری (فکروخبرنیوز)بنگلور بی ایس ایف جوان کے سترہ سالہ لڑکے نے اپنے والد کی لائسنس والی بندوق سے خود ہی کے سر میں گولی داغ کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات ودیارانیا پورم کے دوڈّا بومّا سندرا میں کل دوپہر پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت بی ایس ایف سے ریٹائرڈ جوان چندرشیکھر کے بیٹے جتیندرا (17) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو شہر کے ایم ای ایس کالج کے پی یوسی سال دوم کا طالب علم تھا۔ تفصیلات کے مطابق کل دوپہر تقریبا ڈیڑھ بجے مذکورہ لڑکے نے اپنے والد کی لائسنس والی بندوق اٹھائی اور خود کے سر میں گولی داغ دی ۔ گولی کی آواز سن کر پڑوسیوں جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع کردی ۔ بتایا جارہاہے کہ لڑکے کے والد سیکوریٹی ایجنسی میں کام کرتے ہیں جبکہ اس کی والدہ ملیشورم کی ایک گیس ایجنسی میں بطور اسسٹنٹ کام کرتی ہے۔ لڑکے کی والدہ گیتا نے بتایا ہے کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے وہ اپنے شوہر کے ہمراہ گھر سے نکلی ۔ لڑکے کا اس روز ساڑھے نوبجے امتحان تھا لیکن اس نے امتحان میں شرکت نہ کی ۔ قریب بارہ بجکر چالیس منٹ پر اس کو فون کیا اور گھر واپس آنے کے بارے میں سوالات کیے اس وقت وہ سسکیاں لے رہا تھا ۔ میں نے کچھ دیر بعد دوبارہ اس کو فون کیا لیکن اس نے فون ریسیسو نہیں کیا ۔ لڑکے نے اپنے پیچھے ایک ڈیتھ نوٹ چھوڑا ہے جس میں اس نے بعض وجوہات کی بناء پراپنے والدین کا ساتھ چھوڑنے کی وضاحت کی ۔ پولیس لڑکے کے اس خودکشی کے راز کو فاش کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن پولیس کو شبہ ہے کہ کالج میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے لڑکے نے یہ قدم اٹھایا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا