English   /   Kannada   /   Nawayathi

بچے کی پوپ فرانسس کی ’ٹوپی‘ لے کر بھاگنے کی کوشش

share with us

26 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)مذہبی تقریب کے دوران کمسن بچہ پوپ فرانسس کی ٹوپی لے کر بھاگنے کی کوشش کرتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 10 سالہ بچہ پوپ فراننس کی ٹوپی لے کر بھاگنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب کے دوران پوپ فرانسس اسٹیج پر بیٹھے ہیں اور اس دوران ایک 10 سالہ بچہ اسٹیج پر آ جاتا ہے، کمسن بچے کو دیکھ کر سیکیورٹی حرکت میں نہیں آتی بلکہ اُسے پوپ فرانسس سے ملنے کا پورا موقع دیا جاتا ہے۔

اس دلچسپ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ بار بار پوپ فرانسس کی ٹوپی چرانے کی کوشش کر رہا ہے، بچہ کبھی پوپ فرانسس کے سامنے اور کبھی کرسی کے پیچھے سے جا کر ٹوپی چرانے کی کوشش کرتا ہے۔

بعد ازاں بچے کو پوپ فرانسس کی ٹوپی جیسی ہو بہو ٹوپی دے دی جاتی ہے جسے پا کر بچہ خود ہی اسٹیج سے نیچے چلا جاتا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا