English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کینرا پولیس فرقہ واریت کے حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی نصب کرے گی (مزید خبریں )

share with us

ضلعی پولیس نے اب تک 82حساس علاقوں کی فہرست تیار کرلی ہے ۔ ان علاقوں میں پولیس کی بھاری تعداد تعینات کردی گئی ہے ۔ جس میں 5سرکل انسپکٹر ، 27پولیس سب انسپکٹر 20اسسٹنٹ سب انسپکٹر وغیرہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں راتوں میں پولیس کی گشت بڑھادی گئی ہے تاکہ مذکورہ علاقوں میں شرپسند وں کو تناؤ پیدا کرنے کا کوئی موقعہ نہ مل سکے ۔ 


کونکن ریلوے کی جانب سے مسافروں کو ایک اور سہولت 

مسافر اب بذریعہ فون شکایت درج کرسکیں گے 

منگلور 19 ؍ جنوری (فکروخبرنیوز) کونکن ریلوے کی جانب سے مسافروں کو ایک اور سہولت مہیا کرائی گئی ۔ اب مسافر سفر کے دوران کوئی دشواری پیش آنے پر بذریعہ فون اپنی شکایت درج کرسکیں گے ۔ یونین ریلوے وزیر سریش پربھو نے اس سہولت کا کنکاولی ریلوے اسٹیشن پر افتتاح کیا ۔ شکایت درج کرانے کے لیے فری نمبر یہ ہے ۔ 18002665725 جس کے بعد شکایت کے سلسلہ میں جواب بھی کونکن ریلوے کی جانب سے بذریعہ ایس ایم ملے گا۔ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی مسافر اپنی شکایت درج کرسکتے ہیں جس کا نمبر یہ ہے ۔ 9004470700ہے ۔ 


فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے والے اجلاس پر لگام لگایا جائے : وزیر رماناتھ رائے

منگلور 19؍ جنوری (فکروخبرنیوز) پتور کے مضافاتی علاقوں میں دو دن قبل پھوٹ پڑنے والے فرقہ وارانہ تشدد جس میں کچھ شرپسندوں نے مسجد پر پتھراؤ کرتے ہوئے امام اور ان کے شاگردوں کو نشانہ بنایا تھا اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ضلع انچارج رما ناتھ رائے نے آج سرکیوٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے والے پروگراموں کا انعقاد کرنا غلط بات ہے ۔لہٰذا س پر لگام لگانے کی ضرورت ہے۔ تشدد پر قابو پانے والے پولیس افسران کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت اچھی طرح حالات پر قابو پالیا ۔صرف آدھے گھنٹے کے اندر ایس پی اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچے تھے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے درخواست کی کہ افواہوں کو نظر انداز کرتے ہوئے علاقوں میں امن وامان بحال کرنے کی طرف زیادہ توجہ دیں۔ انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ اقلیتی طبقہ میں سے کوئی فرقہ واریت پھیلائے تو مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچے گا لیکن اکثریتی طبقہ کے لوگوں میں سے کسی نے فرقہ واریت کو بڑھاوا دیا تو پورے ملک کو نقصان پہنچے گا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر کرنے والے آر ایس ایس لیڈر کلڑکا بھٹ کوحراست میں لینے میں ناکامی پر کیے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ عوام کو چاہیے کہ اس طرح کے اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کی مذمت کریں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا