English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : ہندو کنونشن کا انعقاد فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے کے لیے تھا

share with us

انہوں نے مزید کہا کہ کلڑکا پربھاکر بھٹ اور پروین توگڑیا کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد کئی علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔ اس پروگرام کے صدر کلڑکا بھٹ نے مسلمانوں کے مذہبی چیزوں کو بنیاد بناکر ان کا مذاق اڑایا ہے ۔ اس نے اپنی تقریر میں اس بات کا بھی واضح اظہار کیا کہ ہندو نوجوان اپنے ساتھ چاقورکھا کریں ۔ اس نے اپنی بات میں لو جہا د ، لینڈ جہاد کے مسئلہ کو اٹھانے کے علاوہ گؤ کشی پر اقلیتی طبقہ پر حملہ کرنے کے لئے بھی اُکسایا تھا۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ اس پروگرام سے لوٹتے وقت کچھ شرپسند ایک وین پر سوار ہوکر کرایا علاقے میں واقع مسجد پر پتھراؤ کرتے ہوئے اس کے فرنیچر کو نقصان پہنچایا ہے اور مسجد کے امام اشرف باقوی اور اس کے چھ شاگردوں پر حملہ بول دیا۔ اس دوران انہوں نے کئی مسجدوں اور گاڑیوں کو نذرآتش بھی کیا ۔ پی ایف آئی کے ضلعی صدر نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جس وین پر شرپسند سوار تھے اس پر پہلے سے پتھر اکٹھا کیے ہوئے تھے جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت یہ فساد کی آگ بھڑکائی گئی ہے ۔عطاء اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس انتظامیہ اس بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پروگرام کے انعقاد کرنے والوں کے خلاف کیس درج کرے اور سنگھ پریوار کو بے نقاب کرے ۔ پی ایف آئی کے ضلعی صدر نے تشدد سے متأثرین افراد کو امداد فراہم کرانے کی بھی مانگ کی ۔ اس موقع پر پی ایف آف پتور کے صدر کے علاوہ دیگر ذمہ داران شریک تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا