English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاپتہ لڑکی گھر لوٹ گئی ،

share with us

اطلاع کے بموجب جب لاپتہ لڑکی کے ایک رشتہ دار بھائی سے فکروخبر نے تفصیلات چاہی تو یہ بات سامنے آئی ہے، کہ لڑکی نے پہلے ہی گھبرائے ہوئے حال میں یہ بیان دیا تھا کہ ٹاویرا کار پر اس کو دو افراد سوار کرکے لے گئے تھے، مختلف بیانات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ لینا مشکل ہے کہ زبردستی سے لے گئے تھے یا رضامندی سے سوار کی گئی تھی۔ مختلف ذرائع اور شک و شبہات کی بات اس وقت سامنے آجاتی ہے جب کل عصر کے وقت میں لڑکی کے گھر بھٹکل کے نزد شرالی میں پائے جانے کی بات کہی گئی تھی۔ لڑکی نے دو سرکاری بسوں کی ٹکٹ جس میں بنگلور ٹوبھٹکل اور بھٹکل ٹو بنگلوردرج ہے ،گھروالوں کے حوالے کیا ہے ، مگر اس ٹکٹ پر درج ٹکٹ کے نمبرات مختلف ہیں،مگر یہ بات کچھ ہضم نہیں ہورہی، جس رکشہ ڈرائیور نے صبح گھر میں ڈراپ کیا تھا ، اس سے جو بیان لیا گیا وہ یہ ہے کہ صبح ایک شخص جس کو رکشہ ڈرائیور جانتا ہے حال میں وہ شخص اربن بینک میں ملازم ہے، وہ رکشہ کے پاس لڑکی کو لایا ڈرائیور کو ایک سور روپئے دیتے ہوئے گھر پہچانے کی بات کہی، رکشہ آگے بڑھنے کے بعد رکشہ ڈرائیور نے لڑکی سے پوچھا کہ عمر اسٹریٹ میں کہاں جانا ہے تو پھر شک کرتے ہوئے لڑکی کے بھائی کا نام لے کر اس سے پوچھا کہ تو فلاں کی بہن ہے تو لڑکی نے حامی بھرلی۔ چونکہ یہ بات شہر بھٹکل میں کل ہی سے آگ کی طرح پھیل گئی تھی اور ہر ایک کا موضوعِ سخن یہی تھا تو وہ سیدھے لڑکی کو گھر پہنچایا۔ فی الحال مختلف بیانات کی وجہ سے کوئی بات سامنے نہیں لائی جاسکتی، فی الحال گھروالے لڑکی کو پولس تھانے میں رپورٹ پیش کرنے کے غرض سے لے جانے کی تیاری کررہے ہیں، لڑکی کا بیان ہے کہ اس کا غلط استعمال نہیں کیا گیا ہے۔ اب چونکہ کیس درج ہوچکا ہے ۔ پولس تھانے میں حاضری کے بعد میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔ اس کیس کے سلسلہ میں بقیہ رپورٹ پیش کی جاتی رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا