English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں آسان ومسنون نکاح کے لئے لبیک نوائط ایسوسی ایشن کی تاریخی پہل

share with us

:25 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)شادی بیاہ کی تقریبات کو بوجھ نہ سمجتے ہوئے اسے آسان بناکر پیش کرنے کی طرف بھٹکل کے لبیک نوائط اسوسی ایشن نے بڑا اقدام کیا ہے اور بھٹکل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اجتماعی شادی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

پریس میٹ میں لبیک کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالاحد فکردے ندوی نے بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد شادی کو آسان بنانا ہے اور معاشرہ کو فتنہ و فساد سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد معاشی حالات بہت حد تک خراب ہوگئے اور پیسے نہ ہونے کی وجہ سے شادیوں میں تاخیر ہورہی ہے اور اس وجہ سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ شادی کو اتنا آسان بنایا جائے کہ زنا مشکل ہوجائے لیکن افسوس یہ ہے کہ آج زنا آسان اور شادی مشکل ہوگئی ہے۔

 مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی نے بتایا کہ لبیک کی جانب سے شروع کردہ اجتماعی شادی منصوبے کے تحت اپنے نام رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ کم سے پانچ یا اس سے زیادہ شادیاں کی جاسکتی ہیں۔ شادی ولیمہ اور دوسرے اخراجات لبیک اسوسی ایشن کے ذمہ ہوگا۔

لبیک نوائط ایسوسی ایشن کے صدر جناب محمد رئیس صاحب نے کہا کہ اجتماعی شادی کرانا مطلب صرف غریبوں کی کرانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی ہے کہ خوش حال طبقہ اور متوسط طبقہ کے خاندان بھی اس طرح کے رواج کو عام کریں ،تاکہ اجتماعی شادی کا یہ نظام معاشرہ میں پوری طرح پھیل جائے ،اور ہر کوئی بنا کسی تامل کے اجتماعی شادی کو کر سکے۔

لبیک نوائط کے صدر جناب محمد رئیس رکن الدین صاحب نے کہا کے لوگ اجتمائی شادی کا مطلب صرف غریبوں کی شادی کرانا سمجھتے ہیں لیکن ہمارا مقصد امیروں اور متوسط طبقہ کے افراد کو اس میں لانا ہے تاکہ ان کی دیکھا دیکھی دوسرے بھی اس مہم میں شامل ہوں۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کے اس مہم میں ان کا بھرپور ساتھ دیں اور اس پیغام کو دور دور تک پہنچا ئیں۔

اللہ لبیک نوائط اسوسییشن کی اس پہل کو کامیابی عطا کرے اور ہم سب کو سادگی سے سنت نبوی کی ادائیگی کی توفیق عطا کریے ۔ آمین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا