English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمراسٹریٹ بھٹکل کی 11سالہ طالبہ لاپتہ

share with us

موصولہ اطلاع پر جب فکروخبر کے نمائندے نے لڑکی کے گھر پہنچ کر تفصیلا ت چاہی تو لڑکی کے بھائی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح طالبہ کل بھی ٹھیک پونے پانچ بجے رضوان ابوحسینا نامی شخص جو ٹیوشن چلاتا ہے ، گھر کے پڑوس میں ہی واقع ہے نکلی، اور جب عادت کے مطابق رات بعد نمازِ عشاء گھر نہیں پہنچی تو تفصیلات کے لیے ٹیوشن پہنچے مگر رضوان نے صاف انکار کردیا کہ وہ آج ٹیوشن نہیں آئی۔ اس بات سے پریشان ہم نے چھان بین شروع کی مگر انہیں کوئی سراغ نہیں ملا، رشتہ داروں کے یہاں فون کے ذریعہ اطلاع پہنچائی گئی، کل شہر میں ہورہے کبڈی ٹورنامنٹ میں اس بات کا اعلان کروانا چاہا مگر پولس نے منع کردیا۔ لڑکی کے عادات واخلاق کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ سیدھی سادھی لڑکی تھی، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گھر سے بھاگ جانے جیسا انتہائی قدم اُٹھاسکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ گھر میں آج تک اس طرح کی کوئی بھی بات سامنے نہیں جس کی وجہ سے ہم اس طرح کہہ سکتے ہیں ،البتہ کوئی بھی بہلا پھسلا کر اس کا غلط استعمال کرسکتا ہے، فکروخبر نے جب کسی پر شک کے سلسلہ میں سوال کیا تو انہوں نے کچھ لڑکوں کے نام بتائے (وجوہات کے بنا پر ظاہر نہیں کئے جارہے )
آج ظہر سے پہلے گھروالوں سے تفتیش کرتے ہوئے مجلس اصلا ح وتنظیم کے اراکین کو دیکھا گیا ، انہوں نے مکمل تفصیلات لے کر سیدھے ٹاؤن پولس تھانے پہنچے ۔اور سرکل انسپکٹر پر دباؤ بنانے کی کوشش کی کہ کسی بھی طرح جلد سے جلد اس معاملہ کو نمٹائیں ، سرکل انسپکٹر کی جانب سے یقین دہانی تو ہوئی ہے ، شکایت میں شک کی بنا پر درج کرائے گئے کار، اور کچھ لڑکوں کا بیان وغیرہ لیا گیا ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ اگر ایسی کوئی بھی بات ہو جس سے پولس کو چھان بین کرنے میں مدد مل سکے تو ضرور بتایا جائے ۔ تنظیم اراکین کے سامنے ہی کار کے ڈاکیومنٹس جو کل جائے واردات پر گھوم رہی تھی  اس کو لاکر انہوں نے چیک کیا۔ اس موقع پر ساحل آن لائن کے ایڈیٹرعنایت اللہ گوائی نے سوال کیا تھا کہ کار کا وہاں بے مطلب گھومنا کیا معنی ٰ رکھتا ہے؟ اور علاوہ ازیں مشکوک لڑکوں کا بیان کیا لیا گیا ہے تو سرکل انسپکٹر نے صاف کہا کہ یہ باتیں ابھی ہم میڈیا کے سامنے کیسے بتائیں اس سلسلہ میں چھان بین ہورہی ہے ۔ اس موقع پر مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری نے پولس سے کہاکہ ہر طرف سے ہم پر دباؤ بنایا جارہا ہے کہ لاپتہ ہوئے ایک دن گذرنے کے باوجود کوئی سراغ نہیں تو ہم پولس سے درخواست کرتے ہیں کارروائی کوتیز کیا جائے۔ پولس نے ظاہر اً یقین دہانی تو کروائی ہے ۔ مگر کیا پولس ایک نابالغہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی واردات کو جلد از جلد حل کرپائے گی۔

20130128 135945

 

لاپتہ لڑکی کا گھر

 

20130128 140658

لاپتہ لڑکی جہاں ٹیوشن کے لیے جاتی تھی

20130128 141658

 

20130128 141649

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا