English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی مدظلہ کی فکروخبر دفترآمد

share with us

اس موقع پر فکروخبر کے ایڈیٹر انصارعزیزندوی نے مولانا کا استقبال کرتے ہوئے مولانا کو ویب سائٹ کا مکمل تعارف کرایا اور ویب سائٹ کے منظر عام پر لائے جانے کے مقاصد کو بھی سامنے رکھا، تعارفی کلمات کے بعد مولانا سے فکروخبر کے جملہ عملہ سے تعارف بھی کرایا گیا، مولانا موصوف نے اس موقع پر فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف سے فون پر گفت وشنید کرتے ہوئے مولانا کو مبارکبادی پیش کی۔مولانا کے ہی دعائیہ کلمات پر یہ مختصر سی نشست اختتام کو پہنچی۔ واضح رہے کہ فکروخبر آن لائن اُردو ایڈیشن اخبار کا افتتاح گذشتہ ماہ 29دسمبر کو ہوا تھا اورآج یکم فروری ہے اس طور سے فکروخبر کے منظر عام پرلائے جانے کی مدت صرف ایک ماہ ہے ، اس ایک ماہ کی مدت میں دفتر فکروخبر نے کئی ساری اہم شخصیتوں کو دیکھ کر اپنی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچائی ۔اس میں قابلِ ذکر صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ، ناظم داراالعلوم ندوۃ العلماء ، سرپرست جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا سید رابع حسنی ندوی ہیں اب مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی مد ظلہ کی آمد سے دفتر فکروخبر فخر محسوس کرتے ہوئے محض یہ کہنے کا مشتاق ہے کہ یہ محض اللہ ہی کا خاص فضل ہے ۔ (وما توفیقی الاّ باللہ ) یہاں یہ بات ملحوظ رہے کہ صرف ایک ماہ کی مدت میں فکروخبر کا دیدار ہزاروں وژٹرس نے کرلیا ہے۔ جب کہ فکروخبر نے اپنے نہج کی اشتہاری مارکیٹنگ ابھی تک شروع نہیں کی۔ اور ہر دن وژٹرس کے تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، الحمد للہ ۔فکروخبر کے مداحوں، وژٹرس اور قارئین کی خدمت میں فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا ہاشم ندوی اظہار تشکروالا اداریہ عنقریب آپ کی خدمت میں پیش کرنے والے ہیں۔

DSCN4686

 

DSCN4690

DSCN4696

DSCN4699

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا