English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمر اسٹریٹ بھٹکل کی متاثرہ طالبہ معاملہ

share with us

ایسے حالات میں اگر ہمیں دباؤ بنایا گیا تو ہم کس طرح کیس کو حل کرسکتے ہیں، پولس کو اپنے اعتبار سے تحقیقات کرنے کا موقع ملنا چاہئے۔ فکروخبر کی جانب سے شہر بھٹکل کے سرکل انسپکٹر بیلی ایپا سے جب متاثرہ طالبہ کے طبی جانچ رپورٹ اور کیس کی تحقیقات کو آگے بڑھائے جانے کی رپورٹ سے سلسلہ میں پوچھا گیا تو ان کا جواب کچھ اس طرح تھا۔ آج عصر بعد فکروخبر کے نمائندوں نے یہاں سٹی پولس تھانے پہنچ کر طبی جانچ کے رپورٹ کی تفصیل اور تحقیقات کے سلسلہ میں وضاحت چاہی تو سرکل انسپکٹر نے کہا کہ ہم تحقیقات کررہے ہیں ، بنگلور کے بس اڈہ سے سی سی کیمرہ کے فوٹویج منگوائے گئے ہیں، طالبہ نے بنگلور میں گھمانے والے لڑکے کا نام ریاض بتایا ہے اسی کی چھان بین کررہے ہیں ۔ فکروخبر نے جب یہ سوال کیا کہ بائیک پر سوار کرکے بس اڈہ تک لے جانے والا کاشف نامی ملزم تھا تو اس کے سلسلہ میں کیا کاروائی کی جارہی ہے تو انہوں نے بتایا کہ دراصل زیادتی کا معاملہ بنگلور میں پیش آیا ہے اس کی چھان بین کریں گے، اور ریاض تو واردات کے موقع پر  اپنے گھر میں موجود تھا۔ ایک بار طبی جانچ کی رپورٹ آجائے تو کارروائی آگے بڑھے گی، فکروخبر نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ رپورٹ تو 24گھنٹے کے اندر مل جاتی ہے تاخیر کی وجہ ؟ تو جواب دیاگیا کہ طالبہ 11سال کی ہونے کی وجہ سے سائنٹفکلی طبی جانچ کی جارہی ہے، اور اُمید ہے کہ دو تین دن میں رپورٹ موصول ہوجائے گی۔واضح رہے کہ فکروخبر کو ان جوابات سے تسلی نہیں ہے۔ ایف آئی آر جب درج کیا جاچکاہے تو ملزم کی چھان بین بنا کسی طبی رپورٹ کی بھی کی جاسکتی ہے۔ طبی جانچ کو ظاہر نہ کئے جانے اور ابھی تک ملزموں کی گرفتاری نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ میں جھول نظر آرہا ہے۔

fdes

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا