English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت : تمام ایئر پورٹس کھول دیئے گئے، سماجی فاصلے کی پابندی ختم

share with us

کویت :21 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد کے لیے کویتی حکومت نے ایس او پیز کے تحت عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب نیوز نے کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ کویت کے وزیراعظم نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے اتوار سے کانفرنسوں، سماجی اجتماعات اور شادی کی تقریبات میں شرکت کرسکیں گے۔

عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم بند مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو کویت کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتوار24 اکتوبر سے مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرنے لگے گا، جمعے سے مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں کویتی اخبار “الرائی” نے بتایا تھا کہ کویتی کابینہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے قائم ہنگامی کمیٹی نے سفارشات پیش کی تھیں۔

جن میں کہا گیا تھا کہ کویت کے تمام داخلی اور بین الاقوامی ایئرپورٹس کو پروازوں کی آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے اور تمام ممالک کے لیے ویزوں کا اجراء بھی بحال کیا جائے۔

 

ARY News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا