English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاتون کے ساتھ پیش آیا یہ واقعہ (مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید)

share with us

قاہرہ: 21 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)مصر میں بیٹی کے سامنے بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری شہر اسکندریہ میں عمارت کے گیٹ پر شوہر نے بیوی پر حملہ کیا اور اس کے منہ پر یکے بعد دیگر گھونسے مارے، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سفاک شوہر پولیس کی حراست میں ہے جس نے اپنی بیٹی کے سامنے اس کی ماں کو ظلم کا نشانہ بنایا، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون کے شوہر کو گرفتار کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح شہری نے اپنی بیوی کو مارا پیٹا اس دوران بیٹی حواس باختہ اور سہمی ہوئی نظر آئی، پڑوس سے آئی دوسری خاتون نے عورت کو بچایا۔

مصری پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، دیگر قانونی کارروائی بھی کررہے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ شوہر کے خلاف اس کی بیوی اور بیٹی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جس کی روشنی میں قانونی کارروائی شروع کی، متاثرین کو انصاف فراہم کریں گے۔

 

Ary News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا