English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانیت موجودہ ساخت سے مایوس ہوچکی ہے :مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی

share with us
ان باتوں کا اظہار مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی نے کیا ۔ وہ یہاں آج شام پانچ بجے بھٹکل یوتھ فیڈریشن کی جانب سے وکالت کی ڈگری حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے مولانا نے کہا۔مولانانے ملک کے بدلتے نظام اور پھر اس نظام پر کی جانے والی تنقیدوں کے تناظرمیں کہا کہ اب اربابِ اقتدار لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آگئی ہے کہ نظام کو بدلا جائے، اب ملک پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ فلاں قانون بدلو۔ یہ قدرت کاخاموش ہاتھ ہے کہ جو ملک کو انصاف اور حق کی طرف لے چلا ہے ۔ ہمیں جاننا چاہئے کہ موسم اب سازگار ہوتا جارہا ہے اور انسانیت موجودہ ساخت سے مایوس ہوچکی ہے ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے سسٹم کو جانا اور سمجھا اس کے بعد اس کو تسلیم کیا گرچہ اس میں بہت ساری خامیاں تھیں لیکن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں رہتے ہوئے انصاف حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ مولانا نے اس مو قع پر وکالت کے سلسلہ میں کہا کہ یہاں کے نوجوانوں نے صحیح فیصلہ لیا ہے ، مزید کہا اس ملک کو اگر ہم قدریں سکھانی ہیں اور انصاف بتانا ہے تو اس سسٹم کو سمجھنا ضروری ہے ۔ اور جمہوری سسٹم کے درمیان ہم کس طرح اپنے قومی ، مذہبی ، تعلیمی ،مادّی حقوق اور فرائض حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان کو جاننے میں مدد ملتی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ جو بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں ہوں اس کے لئے دو بنیادی مقاصد چن لیں ایک رب کی پہچان کے لئے اور دوسرے اللہ کی مخلوق کی خدمت کے لیے ۔ ملحوظ رہے کہ یہ تہنیاتی اجلاس بعد نمازِ عصر شروع ہوکر قبل مغرب اختتام کو پہنچا۔اس موقع پر مولانا کے ہاتھوں وکالت کی ڈگری حاصل کرنے والے جن طلباء کو مولانا مدظلہ کے ہاتھوں اعزازی تہنیات سے نوازا گیا ان کے نام کچھ اس طرح سے ہیں ۔سید عمران ابن عبدالعلیم لنکا ۔ محمد سمیر ابن سید حسن باپا قاسمجی ۔ سید ہاشم ابن سید باشاہ برماور ۔ اسماعیل منیب ابن اقبال مصباح ۔ عبدالرقیب ابن اسماعیل شیخ جی ۔ صادق ابن حسن صاحب شرالی ۔ عائشہ صبا بنت ارشاد ائیکری ،(ایڈوکیٹ محمد نوشاد مرحوم کی اہلیہ )جلسہ کا آغاز عبدالمقسط برماور کی تلاوت سے ہوا اور محمد عرباض رکن الدین نے نعت پیش کی ۔ صدر فیڈریشن مولانا انصار ندوی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔
IMG 0017 2
 
 
IMG 0008 2
 
IMG 0027 2

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا