English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹکا سی ایم آر ایس ایس کی کٹھ پتلی ، بسوراج رائی ریڈی نے لگائے سنگین الزامات

share with us

وجئے پورا20؍ اکتوبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کو آر ایس ایس کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر بسوراج رائی ریڈی نے دعویٰ کیا کہ انہیں آزادانہ فیصلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

بدھ 20؍ اکتوبر کو میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بومائی آر ایس ایس کے اسکرپٹ پر عمل کررہے ہیں اور وہ خود کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔ اگر وہ آر ایس یس کی اجازت کے بغیر کوئی فیصلہ لینے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اس عہدے سے محروم ہوجائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آر ایس ایس کو خوش کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔

بومائی پر سوشلزم کے نظریات کو اتار پھینکنے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی سے ہیں ، بومائی کا ذہن آر ایس ایس سے متأثر ہونے کے بعد اخلاقی طور پر کرپٹ ہوگیا ہے۔ شروع میں جب انہوں نے بطورِ سی ایم چارج سنبھالا میں نے سوچا کہ وہ آئین کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیں گے لیکن جلد ہی انہوں نے آر ایس ایس کی لکیروں پر ہاتھ رکھ کر اپنے حقیقی رنگ دکھادیا۔

انہوں نے ساحلی کرناٹک میں پیش آرہے مورل پولیسنگ واقعات حمایت کرکے وہ اس طرح کی غیر قانونی اور غیر جمہوری کارروائیوں کو جائز قرار دینے کی کوشش میں ہے۔

سندگی اور ہانگل میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالہ سے انہوں نے واضح کیا کہ اگر چہ انتخابات کے نتائج کسی سیاسی جماعت کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کریں گے البتہ نتیجہ ریاست کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کو فیصلہ کرنا ہے وہ بی جے پی کو ووٹ دیں یا نہیں جس نے مہنگائی کی بلند شرح کے ساتھ لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عوام بی جے پی حکومت سے ناراض ہیں۔ ایندھن ، گھریلو ایل پی جی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت بے روزگاری کی شرح بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ مودی حکومت کے دوران 15 کروڑ سے زائد لوگوں نے اپنی ملازمتیں کھودی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام ضمنی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ ہیں۔

ذرائع : نیوز کرناٹکا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا