English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیس کی تحقیقات کے لئے بھٹکل پولس بنگلور روانہ

share with us

مختلف ذرائع سے طبی جانچ کے رپورٹ کے سلسلہ میں فکروخبر نے کھوج نکالنے کی کوشش کی تو مختلف جوابات موصول ہوئے ہیں، ایک اطلاع یہ ملی تھی کہ کل شہر بھٹکل میں طبی جانچ کرائی گئی تھی جس کی رپورٹ Nagativeموصول ہوئی تھی اسی بنا پر اس رپورٹ کی تردید کے ساتھ ساتھ شک و شبہ کی وجہ سے لڑکی کے اہل خاندان اور ذمہد اران نے بیرون شہر طبی جانچ کروائے جانے کی اپیل کی تھی جس کو پولس نے قبول کرتے ہوئے بیرون شہر روانہ کیا تھا، اطلاع ملی ہے کہ طبی جانچ منی پال اسپتال میں کی گئی تھی مگر یہاں کی رپورٹ Possitiveبتائی گئی ہے۔ یہ اطلاع بالیقین نہیں ہے مگر فکروخبر کے اپنے اندرونی ذرائع نے اس بات کی اطلاع دی ہے ،۔اس رپورٹ کی تصدیق کے لیے جب دوسرے ایک افسر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا جواب کچھ الگ ہی تھا ، ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ موصول ہونے کے لیے دو تین دن لگ جائیں گے۔ مگر یہ اطلاع ناقابلِ قبول ہے کیونکہ کیس کے درج کئے جانے کے 24گھنٹے بعد متاثرہ طالبہ کو عدالت میں رپورٹ سمیت پیش کردینا چاہئے تھا۔ مگر شہر بھٹکل اور بیرون شہر کے اسپتال کے رپورٹ میں ٹکراؤ ہونے کی وجہ سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔ البتہ یہ اطلاع حتمی ہے کہ پولس چھان بین کے لئے بنگلور روانہ ہوچکی ہے ۔ ان کاکہنا ہے کہ چونکہ بنگلور بس اڈہ میں جگہ جگہ خفیہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں اس سے طالبہ کو بس پر سوار کرنے اور طالبہ کے نقل وحرکت سے واقفیت ہوسکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا