English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر : جنوبی ریاستوں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

share with us

بنگلورو 20 اکتوبر 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) یہ سال کا وہ وقت ہے جب ترکاری کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا ہے۔ اس پر مستزاد ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھونے کی وجہ سے عوام کی جیب مزید ڈھیلی ہورہی ہے۔

کرناٹک میں ہارٹیکلچرل پروڈیوسرز کوآپریٹو مارکیٹنگ اور پروسیسنگ سوسائٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر امیش میرجی کے مطابق سبزیوں کی قیمت میں 5 سے 10 فیصد اضافہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے جو پہلے ہی 100 روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔

 قریبی ریاستیں کرناٹک کی سبزیوں پر انحصار کرتے ہیں اور اب ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے پیشِ نظر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کوئی اچھنبے والی بات نہیں ہے۔

 ویزاگ میں پیڈا والٹیر ریتھو بازار کی صورتحال اس کی سب سے بڑی مثال ہے جبکہ گزشتہ ہفتہ کو ایک کلو ٹماٹر 52 روپے میں فروخت ہوا تھا، منگل کو یہ 44 روپے تک گر گیا۔ایک ترکاری فروش جگدیش نے بتایا کہ ٹماٹر کی قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں کیونکہ بہت سارے کھیت اور پیداوار شدید بارشوں اور طوفان کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہے۔

وجئے واڑہ میں منگل کو ٹماٹر 40 روپے میں فروخت ہوئے تھے جبکہ یہ پندرہ روز قبل اس قیمیت 24 روپئے تھی۔ پیاز پہلے 29 روپے کے مقابلے میں 40 روپے فی کلو اور ہری مرچ 34 روپے جبکہ پندرہ روز قبل 16 روپے تھی۔ ایک گھریلو خاتون ایس دھنالکشمی نے کہا کہ جب میں نے آج بازار کا دورہ کیا تو قیمتوں کو دیکھ کر مجھے جھٹکا سا لگا۔

حیدرآباد کی مارکیٹ میں ٹماٹر اور ہری مرچ جیسی سبزیاں جو عام طور پر سال کے اس وقت بالترتیب 10 اور 15 روپے کلو میں دستیاب ہوتی ہیں، اب 30 روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔حیدرآباد کی سب سے بڑی بوون پلی سبزی منڈی میں پیاز پیر تک 20 روپے کلو میں دستیاب تھی۔ ایک دن بعد اس کی قیمت 30 روپے تک پہنچ گئی۔ ٹماٹر اور بیگن 70 روپے فی کلو کے حساب سے اسی طرح دھنیا 10 روپے سے بڑھ کر 50 روپے ہو گیا ہے۔ اور پھلیاں اور شملہ مرچ کی قیمتیں ایک پندرہ دنوں میں دوگنی ہو گئی ہیں۔ سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

سیلاب سے متاثرہ کیرالہ کے وسط ستمبر کی شرح کے مقابلے میں 100-300 فیصد قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کیرالا زیادہ تر سبزیوں کے لیے تمل ناڈو اور کرناٹک پر انحصار کرتا ہے، یہ دونوں مانسون سے متاثر ہوئے ہیں۔ نقل و حمل کی لاگت میں زبردست اضافے نے قیمتوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ ٹماٹر جن کی قیمت ایک ماہ قبل 20-25 روپے فی کلو تھی اب 65-70 روپے ہے۔ پیاز 50-55 روپے جو اس سے قبل 20 سے 22 روپے میں فروخت ہورہی تھیں۔

چنئی کی بات کی جائے تو ٹماٹر کی قیمت جو پچھلے ہفتے 50 روپے فی کلو سے زیادہ تھی، پیر کو 60-80 روپے میں فروخت ہوئی۔ پیاز کی قیمت ایک ہفتے میں 30 روپے سے بڑھ کر 45 روپے ہوگئی۔ تاجروں نے بتایا کہ زیادہ تر سبزیوں کی قیمتوں میں نومبر کے پہلے ہفتے میں کمی متوقع ہے۔

نیوانڈین ایکپریس کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا