English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام بی جے پی لیڈر نے کی حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی !

share with us

:20 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)بی جے پی یوتھ لیڈر کے ذریعہ حضرت محمدؐ کے خلاف گستاخانہ پوسٹ کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آسام میں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ریاستی سکریٹری ستیہ رنجن بورا نے یہ پوسٹ کیا ہے جس پر ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ 

Dear @assampolice @DGPAssamPolice Is our Prophet Hazrat Mohammed Dacoit? If not then why this culprit @satyaranjanbora is still roaming outside of the bars? Is your law equal to all? If yes then Arrest this culprit pic.twitter.com/iMDRlqImWR

— Munimul Islam (@munimul_islam) October 18, 2021

ستیہ رنجن بورا نے یہ پوسٹ 18 اکتوبر کو کیا جس کی شلادتیہ دیب ستیہ رنجن بورا دفاع کرتے نظر آ رہے ہیں۔ آسام کے ہوجئی انتخابی حلقہ سے سابق رکن اسمبلی شلادتیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ حضرت نام کے ایک مقامی نوجوان سے متعلق تھا، نہ کہ پیغمبر محمدؐ کے بارے میں۔ غور طلب ہے کہ پوسٹ پر سخت رد عمل کے پیش نظر ستیہ رنجن بورا نے حقیقی پوسٹ کو ہٹا دیا ہے، لیکن یہ اب بھی فیس بک اور ٹوئٹر پر اسکرین شاٹ کی شکل میں موجود ہے۔

اس درمیان گولا گھاٹ کے آل آسام مائناریٹیز اسٹوڈنٹ یونین کے ذریعہ بورا کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ستیہ رنجن بورا کی یہ پوسٹ علاقائی امن اور اتحاد کو رخنہ انداز کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اسٹوڈنٹ یونین نے افسران سے 24 گھنٹے کے اندر بورا کو گرفتار کرنے کی گزارش بھی کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا