English   /   Kannada   /   Nawayathi

آرین خان کی ضمانت عرضی خارج,اب اگلامرحلہ ہائی کورٹ

share with us

:20 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)ممبئی کی خصوصی عدالت نے کروز منشیات معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی ضمانت عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے اس سے قبل آرین خان کی ضمانت عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ آج خصوصی عدالت نے اس معاملے پر فیصلہ سناتے ہوئے آرین کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے 2 اکتوبر کو ممبئی کروز شپ پارٹی پر چھاپہ ماری کے دوران آرین خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس چھاپہ ماری میں آرین خان کے دوست ارباز مرچنٹ سمیت سات دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

آرین خان 8 اکتوبر سے ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں بند ہیں۔ جہاں این سی بی نے عدالت میں دعوی کیا ہے کہ آرین خان منشیات کے عادی ہیں۔ وہیں آرین خان کے وکلاء نے اس حققیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ این سی بی کو ان کے مؤکل کے پاس سے کوئی منشیات یا ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، جس سے یہ ثابت ہو کہ آرین ممنوعہ مادے کا استعمال کرتے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا