English   /   Kannada   /   Nawayathi

انسانیت ابھی زندہ ہے: پیدل سفر پر دنیا کی سیر کے لیے نکلا انیس سالہ نوجوان نے بھٹکل پہنچ کر اپنے ان خیالات کا کیا اظہار

share with us

بھٹکل 19؍ اکتوبر 2021(فکروخبرنیوز) ناگپور سے دنیا کی سیر کرتے ہوئے روس پہنچنے کے عزم کے ساتھ پیدل سفر پر نکلا انیس سالہ نوجوان آج دوپہر بھٹکل پہنچ گیا۔ شمس الدین سرکل پرتنظیم کے رکن اور جے ڈی ایس کے مقامی صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور ضلع ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے اس کا استقبال کیا ۔ اور ہندو مسلم سب نے مل کر انہیں اپنے مشن میں کامیابی کے لیے دعائیں بھی دیں۔

اس نوجوان کا نام روہن اگروال ہے اور عمر 19 سال ہے۔ دراصل یہ ناگپور کا رہائشی ہے۔ وہ ملک کی سیر کے بعد مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے روس کے سائبیریا پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج لوگ یہ سمجھ رہے کہ انسانیت زندہ نہیں ہے، ان کا خیال ہے کہ ایک مذہب کے لوگ دوسرے مذہب والوں کی مدد نہیں کرتے ، اسی طرح ایک زبان بولنے والے دوسری زبان بولنے والوں کے کام نہیں آتے۔ یہ سوچ ہی غلط ہے۔ میں نے مختلف شہروں کا سفر کیا ہے اور مجھے احساس ہوا کہ انسانیت ابھی زندہ ہے۔ میں لوگوں سے بھی یہی اپیل کررہا ہوں ہے کہ جیو اور دوسروں کو بھی جینے دو۔  انہوں نے بتایا کہ اس سفرکے اختتام کے لیے انہیں مزید آٹھ سے دس سال لگتے ہیں لیکن میں پرعزم ہوں ۔ جہاں بھی جاتا ہوں لوگ میری مدد کرتے ہیں ۔ مسجد ، مندر ، گردوارہ اور چرچ جہاں جگہ ملتی ہے رات گذارلیتا ہوں ۔ لوگوں کا رویہ بڑا اچھا رہا۔ کئی لوگوں نے مجھے اپنے گھروں پر بھی ٹھکانہ دیا۔

میں نے اپنا سفر25 اگست 2020 کو واراناسی سے شروع کیا جہاں سے راجستھان ، ہریانہ ، دہلی ، اترکھنڈ ، ہماچل پردیش ، چندی گڑھ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا ، آندھرا پردیش ، کیرلا، پانڈی وچیری سے ہوتے ہوئے اب بھٹکل پہنچ چکا ہوں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا