English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتراکھنڈ میں بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے ۲۳ افراد کی موت

share with us

:19 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)اتراکھنڈ میں جاری بارش نے بھاری تباہی مچائی ہے۔ بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے اب تک 23 افراد کے ہلاک ہونے کی طلاع ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے متعدد لوگ لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ نینی تال ضلع کا سڑک رابطہ ملک و دنیا سے کٹ چکا ہے۔ چہار جانب تباہی کے مناظر ہیں۔

اتراکھنڈ میں جاری تباہی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی اور اتراکھنڈ کے وزیر اجے بھٹ سے بات کی اور موسلا دھار بارش سے پیدا ہوئے حالات کا جائزہ لیا۔

ریاست میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج ریاست کے زیادہ تر حصوں میں تیز سے بہت تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کل بارش سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے ریاست میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے تمام ضلع مجسٹریٹس سے فون پر بات کی ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے بارے میں ہر گھنٹے رپورٹ دیں۔ وزیراعلیٰ نے چار دھام جانے والے تمام یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسلادھار بارش کے الرٹ کے پیش نظر احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا