English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمراسٹریٹ کی متاثرہ طالبہ کا طبی جانچ شہر سے باہر ہوگا،

share with us

مگر اہلِ خاندان اور ذمہ دارن کی جانب سے کچھ اشکالات کئے گئے اور شہر میں طبی جانچ پر شک ظاہر کیا گیا، تو پولس سے بات چیت کرنے کے بعد شہر سے باہر طبی جانچ کے لئے ایک شہر کو مختص کیا گیا (شہر کا نام جان بوجھ کر نہیں لکھا جارہا ہے) بعد عصر جب ایمبولینس میں طالبہ کو پولس تھانے کے پاس بیرون شہر روانگی کے لیے لایا گیا تو اس موقع پر متاثرہ طالبہ کے ایک رشتہ دار بھائی نے شہر کا نام پوچھا تو پولس کی جانب سے نشاندہی کردہ شہر بتایا گیا۔ مگر وہ اس بات پر راضی نہیں تھے اس وجہ سے کہ شروعات سے ہی پولس کی چھان بین میں یکطرفہ معاملہ کو اپناتے ہوئے دیکھا جارہا تھا، اسی بنا پر انہوں نے دباؤ بنایا کہ دوسرے شہر جہاں ہم چاہتے وہاں طبی جانچ کی جائے مگر پولس اس بات سے انکار کیا اور کہا کہ جس شہر کا نام لیا جارہا ہے وہ شہر سے دور ہے اور کیس اندارج کے ایک گھنٹے کے اندر طبی رپورٹ آجانی چاہئے ، لمبی مسافت کی وجہ اور کل صبح لڑکی کو کورٹ میں حاضر کرنے کی ضرورت کے بنا پر پولس کی جانب سے نشادہی کردہ شہر کے اسپتال میں ہی طبی جانچ ہو۔ اسی بات کو لے کر یہاں تھوڑی دیر لفظی جھڑپ بھی ہوئی۔ فی الحال متاثرہ طالبہ کو شہر سے باہر طبی جانچ کے لے جایا گیا ہے ۔

DSCN4548

 

DSCN4550

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا