English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو اے ای میں ایک بڑی سہولت فراہم کر دی گئی

share with us

دبئی:18 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) متحدہ عرب امارات کے شہری اور رہائشی اب اپنے بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ فیس بک کی ملکیت والی ٹیکسٹنگ سروس واٹس ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں اب وزارت صحت واٹس ایپ کے ذریعے پیدائش کے سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، وزارت صحت GITEX ٹیکنالوجی ویک 2021 میں متعدد سمارٹ سروسز کی نمائش کر رہی ہے جن میں واٹس ایپ کے ذریعے پیدائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا بھی شامل ہے۔

نئی سروس کا مقصد کسٹمر کے تجربے کو خوش گوار اور عوام کے ساتھ مواصلاتی چینلز کو بہتر بنانا ہے، تاکہ جدید نظام اور بین الاقوامی بہترین طریقوں پر مبنی ہموار اور آسان طریقہ کار استعمال کیا جا سکے، یہ اقدام وزارت کے سمارٹ حکومتی مقاصد کی حمایت کے منصوبوں کے مطابق ہے۔

نئی واٹس ایپ سروس Gitex Global 2021 میں دکھائی جانے والی خدمات کے ایک پیکج کا حصہ ہے، جو 17 سے 21 اکتوبر تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری ہے۔

ڈائریکٹر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سمیر الخوری نے کہا کہ واٹس ایپ کے ذریعے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خدمات نے صارفین کے تجربے کو فروغ دینے میں مدد دی ہے، اور ان کی ضروریات کو مؤثر اور تیز رفتاری سے پورا کیا ہے۔

انھوں نے کہا شہری سوشل میڈیا ایپس کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ان کے استعمال میں آسانی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ وزارت کی جانب سے تیز اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے تا کہ لین دین کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ وقت اور کوشش کی بچت ہو۔

الخوری نے واضح کیا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ادارے کے ساتھ چیٹ میں صارفین دوسری سروسز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکیں گے۔

 

ary News Urdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا