English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہت جلد: یواے ای میں واٹس ایپ کے ذریعے کارپارکنگ

share with us

18 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں ڈرائیوروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ بہت جلد انہیں واٹس ایپ کے ذریعے کارپارکنگ کی ‏سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ ‏

خلیجی میڈیا کے مطابق یہ بات دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے سینئر حکام نے بتائی۔ نئے ‏طریقہ کار کی مکمل جانچ کے بعد جلد ہی اس سہولت کو متعارف کروا دیا جائے گا۔

ڈرائیوروں کے لیے ممکن ہو گاوہ اپنی پارکنگ ٹکٹس واٹس ایپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔ آر ٹی اے کے ‏ایگزیکٹو ڈرائریکٹر احمد محبوب کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ کار ابھی آزمائش کے مرحلے میں ہے اور اندرونی جانچ ‏کے بعد دو ہفتوں کے اندر سے شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بالکل ایسا ہی طریقہ ہے جسے لوگ ایس ایم ایس پارکنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ صارفین وہی معلومات ‏واٹس ایپ پر بھیجتے رہیں گے جو وہ 7275 پر بھیجتے تھے۔

واٹس ایپ کے استعمال سے ڈرائیوروں کو 30 فائلیں ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی جو کہ وہ ایس ایم ایس کے ‏ذریعے پارکنگ ٹکٹ کی ادائیگی کرتے وقت ادا کرتے تھے۔

 

Ary News URdu

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا