English   /   Kannada   /   Nawayathi

درسِ اتحاد اور الیکشن

share with us

شرط  یکجہتی کی لازم ہے  جماعت کے لئے
پھر خدا کی ذات کافی ہے اعانت کے لئے
فیصلہ  ’’تنظیم‘‘  کا  منظور  ہو ہر  ای ک کو
ووٹ دینا ہے ہمیں اپنا ’’عنایت‘‘ کے لئے
ہو الیکشن میں خدا کے فضل سے وہ کامیاب
چن لیا ہے قوم نے جس کو قیادت کے لئے
لاج رکھنی ہے انہیں صدیق وشمس الدین کی
قابلِ صد ناز تھے جو اس ریاست کے لئے
نازشِ  قوم  و  وطن ،  یحییٰ   کا  دور  اقتدار
لائق  تقلید  ہے   اہلِ  سیاست  کے   لئے
ہو سیاست میں سدا دین و شریعت کا لحاظ
دینِ حق ہے  کامیابی  کی ضمانت  کے لئے
کلمۂ حق کفر وباطل کے ہو ایواں میں بلند
متحد ہوں دین وایماں کی حفاظت کے لئے
عرض ہے  ’’فکر وخبر‘‘  کی اہلیانِ شہر سے
ایک ہوں’’ تنظیم‘‘ کی وہ سب حمایت کے لئے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا