English   /   Kannada   /   Nawayathi

کہاں خطا ہوگئی ہم سے ؟

share with us

مشتعل لوگوں کا ہجوم،متفرق لوگوں کے مختلف الزامات، راشن کی دکان کے سامنے کھڑے رکشہ میں دس کین سے بھرے مٹی کا تیل جس میں لگ بھگ ساڑھے تین سولیٹر مٹی کا تیل بھرا ہے۔ایک طرف مشتعل نوجوانوں کا یہ الزام ہے کہ تنگن گنڈی کراس (مدینہ کالونی 27/37) نیشنل ہائی وے پر واقع اس سرکاری راشن کی دکان میں بارہا غیرقانونی طور پر مٹی تیل سمیت دیگر اشیاأ خوردنی کی کالابازاری عروج ہے ، جس کی بنا پر حقداروں کو ان کا حق وقت پر نہیں ملتا بلکہ بسااوقات تو غریبوں کے لیے بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

سرکاری راشن کی دکان دراصل حکومت کی جانب سے مزدور طبقہ اور غریب و لاچار لوگوں کی سہولیات کے لئے فراہم ہے ، مگر اس بات سے قطع نظر نہیں کیا جاسکتاکہ سرکاری راشن کی دکانوں میں ہی سب سے زیادہ کالابازاری، غیرقانونی تجارت ، اور پھر ترازو میں ڈنڈی مارنے کے واردات پیش آتے ہیں۔
الزامات کی بوچھار کے بعد تحصیلدار بھی پہنچ گئے اور پولیس افسران بھی، اب فوڈ انسپکٹر کو جیسے ہی کہا گیا کہ تفصیلات سامنے رکھو اور تحریری طور پر بیان دو تو اس نے عوام کے سامنے ایسا ڈھونگ رچایا کہ لگتا ہے ابھی ابھی جان نکلنے والی ہے، بالآخر تحصیلدار نے رپورٹ کاپی چیک کرنے کے بعد یہ اعلان کردیا کہ مٹی تیل کا ذخیرہ ہنوز انتاہی موجود ہے جتنا کاپی میں ریکارڈ کیا گیا ہے، اس سے اس بات کو تقویت ملی کہ دکاندار نے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مٹی تیل سے اور راشن کی دکان سے کوئی واسطہ نہیں ۔ 
تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ عینی شاہدین اور عوام کا اتنا بڑا جم غفیر کیا جھوٹ بول رہا ہے؟ اور اگر جھوٹ بول رہا ہے تو اس میں عوام کا کیا مفاد چھپا ہے؟
دراصل عوا م اوران نوجوانوں سے بھول چوک ہوگئی ، اور ایک خطاہوگئی، عوام کے الزام کے مطابق اگر اس راشن کی دکان میں بارہا اس طرح کا غیرقانونی دھندہ ہورہا تھا تو ثبوت کے ساتھ پکڑنا چاہئے تھا، جب کین رکشہ میں بھرے جارہے تھے تو اسی وقت میڈیا احباب کو یا متعلقہ سرکاری افسر کو اطلاع دیناچاہئے تھا، عوام اس وقت تک خاموش رہے جب تک کہ کین رکشہ پر پوری طرح لدے نہیں جاتے۔ اب اگر عینی شاہدین ثابت کرنا بھی چاہے تو نہیں کرسکتے کیوں کہ ثبوت ندارد۔ عینی شاہدین کا بیان اس وقت تک قبول نہیں جب تک کہ آپ کے پاس کھلاثبوت موجود نہیں ۔ 
کاپی میں کیا درج تھا ، اس سے عوام قطعاً ناواقف ہیں، کیوں کہ یہ سب ایک دکھاوا ہے ، یہاں ہر طرف کالابازاری ہے، اب وہی ہوگا جو ہمیشہ ہوتا ہے ، رشوت کا بازار گرم ہوگا، اور پھر لگایا گیا الزام جھوٹ ثابت ہوگا، تین گھنٹے تک لگاتار کی گئی محنت پر رشوت کی چادر اوڑھادی جائیگی، خطا کو سمجھیں اور آئندہ دلائل کے ساتھ ایسے لوگوں کو رنگے ہاتھ پکڑا جائے ، بصورتِ دیگر! یہاں نیچے سے اوپر تک رشوت کا بازار گرم ہے ، لاکھ چیخنے چلانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا