English   /   Kannada   /   Nawayathi

اظہارِ تشكر - اداريہ - سيد ہاشم نظام ندوى

share with us

دوم ان دوست واحباب كا بھى شكر بجا لاتے ہيں جنہوں نے ہميں قدم قدم پر تعاون ديا، وقتى بھى فكرى بھى،تحريرى بھى اور اپنى صلاحيت وقابليت سے گرانقدر مشوروں سے نواز كر بھى، خير اور بھلائى كے اس كام ميں جن كے تعاون نے اقدام پر ابھارا اور ہمارى حوصلہ افزائى كى؛ سوم ان قارئينِ كرام كے بھى شكر گذار ہيں جنہوں نے ہمارے اس كام كو تنقيد اور تشكيك كى نظر سے ديكھا اور ويب سائٹ كا مطالعہ مثبت انداز سے نہيں كيا، اور ہمارے سيرور يا نيٹ ورك سسٹم ميں بے جا مداخلت كى كوشش كى، ان تمام قارئين حضرات كے سب سے زيادہ شكر گذار ہم اس لئے ہيں كہ انہوں نے ہميں مخالف ماحول ميں جينے كا انداز سكھاديا، ناہموار راہوں، پُر پيج راستوں اور منزل كى كھٹتائيوں كو طئے كرنے كا حوصلہ ديا، اور اپنے منفى ردِ عمل سے ہمارى فعاليت اور سرگرميوں اور صحافتى كاوشوں كو مثبت سوچ عطا كر دى،الحمد للہ ہمارے بزرگ اساتذہ اور مشفق والدين نے غيروں اور بيگانوں كو گلے لگانے كى تعليم دى ہے، اور پتھر كا جواب پھول سے دينے كا ہنر سكھايا ہے، اور سيرت النبى صلى اللہ عليہ وسلم كى تعليماتِ عاليہ پر عمل كرنے كا يہى تقاضہ ہے، اور حضراتِ صحابيہ كى زندگيوں كا خلاصہ بھى؛آپ قارئين تو اپنے ہيں، اور اپنائيت ميں مطالعہ كى زحمت گوارا كرتے ہيں، اس لئے ہم فكر وخبر ڈات كام كے جملہ احباب  كى طرف سے آپ قارئين كا ايك بار اور شكر بجالاتے ہيں-

                      اور اب آپ تينوں قسم كے قارئين كے شكر كى سند لے كر ، آپ كى گواہى سے اللہ رب العزت كے دربار ميں حاضر ہوتے ہيں، اور اسكى جناب ميں شكر بجا لاتے ہيں اس لئے كہ اہلِ علم فرماتےہيں كہ اللہ تعالى اپنے بندہ كا شكر اپنے لئے اس وقت تك قبول نہيں كرتا  جب تك بندہ اپنے لوگوں كے كئے ہوئے احسان پر شكر نہيں ادا كرتا، ترمذى كى حديث بھى اس طرف اشارہ كرتى ہے كہ جو لوگوں كا شكريہ ادا نہيں كرتا وہ اللہ تعالى كا بھى شكر ادا نہيں كرتا، اللہ تعالى خود شكر ادا كرتے ہيں اپنے بندوں كا ، اگر كوئى بندہ كوئى اچھا عمل كرتا ہے تو اللہ تعالى اس كا شكر ادا كرتے ہيں اور اس كى مغفرت كر ديتے ہيں ؛ صحيح مسلم شريف ميں ہے كہ حضرت ابوہريہ رضى اللہ عنہ روايت كرتےہيں كہ اللہ كے رسول نے فرمايا كوئى آدمى راستہ پر چلتا ہے اور چلتےچلتے راستہ ميں كانٹے دار ٹہنى پاتاہے ، تو اسے كنارہ كر ديتا ہے، اس پر اللہ تعالى اس كا شكر ادا كرتے ہيں اور اس كى مغفرت كرديتے ہيں ،خود اللہ تعالى بھى شكور يعنى بہت زيادہ شكر ادا كرنے والے ہيں قرآن ميں مختلف جگہوں پر آيا ہے " إن ربنا لغفور شكور" اور " إن اللہ غفور شكور" يعنى شكر اللہ كى صفات ميں سے ايك صفت ہے، لہذا اللہ تعالى نے اپنے ساتھ والدين كے شكر كا بھى حكم ديا ہے، شكر صرف اسلامى ہى نہيں  بلكہ ايك انسانى عادت بھى ہے، شكر ايك نفيس اور خوبصورت احساس بھى ہے اور شكر ايك ايسا حسين جذبہ بھى جو كرنے والے اور جس كا ادا كيا جائے اسے بھى لوگوں كى نظروں ميں حسين بنا ديتا ہے، شكريہ شكر  يہ كہہ كر، جزاك اللہ خيرا كہہ كر، دعا دے كر، مالى مدد دے كر، دو ميٹھے بول بول كر، اور ہنستے مسكراتے ہونٹوں كى جنبش سے بھى ادا ہوتا ہے، سمجھنے والے سمجھ جاتے ہيں اور سب ميں انس ومحبت اور پيار والفت كا احساس جاگ جاتا ہے، فجزاكم اللہ خيرا  ؛ والسلام

( عون المعبود 10/334 - ترمذى 1955 - مسلم 1914 )

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا