English   /   Kannada   /   Nawayathi

کب تک صبر کرتے رہے گی عوام! ہیبلے پنچایت میں کچرہ نکاسی مسئلہ دردِ سر سے کم نہیں۔

share with us

بھٹکل 13؍ اکتوبر2021(فکروخبر نیوز) ہیبلے پنچایت حدود میں کچرہ نکاسی کا کوئی منظم نظام نہ ہونے سے یہ مسئلہ عوام کے لے اب دردِ سر سے کم نہیں۔ آج صبح صبح سوشیل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے کئی سارے سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔ گرچہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوری طور سڑک سے کچرہ ہٹایا گیا لیکن اس کا مستقل حل نہ ہونے سے یہ مسئلہ آئندہ بھی لوگوں کے لیے دردِ سر بنتا رہے گا۔  یہ بات سچ ہے کہ مختلف ادارے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ کبھی احتجاج تو کبھی پنچایت ذمہ داران سے مل کر تو کبھی اسسٹنٹ کمشنر کو اس سلسلہ میں میمورنڈم دئے جاچکے ہیں۔ یہاں تک کہ گذشتہ دنوں پنچایت سی ای او کی آمد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے سامنے بھی اس مسئلہ کے حل کا مطالبہ کیا گیا لیکن اب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے۔

 وائرل ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ رحمت آباد میں سڑک کنارے کچرہ کا ڈھیر پوری طرح سڑک پر آگیا ہے۔ کچروں کے ڈھیر پر جانور بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ سواریاں کچرے کے ڈھیر کے ایک طرف سے جانے پر مجبور ہیں۔ لوگ اپنی ناک پر ہاتھ رکھ کر گذررہے ہیں ، اس صورت میں اگر سواروں کو کچھ ہوجائے تو اس کا ذمہ دارکون ہے۔

یہی سڑک جامعہ اسلامیہ بھٹکل ، علی پبلک اسکول ، مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی ، نیوشمس اسکول ، ویمن سینٹر اور تینگن گنڈی بندرگاہ جانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اسکول کے ٹیمپو بچوں کو لے کر اسی سڑک سے گذرتے ہیں تو ان کی کیا حالت ہوگی ، یہ تو چھوڑیئے! اس کچرہ کے ڈھیر کے قریب آباد لوگ کس طرح اپنے گھروں میں رہتے ہوں گے؟

پنچایت کے ذمہ داران اور منتخب عوامی نمائندوں کی زبانی یہی بات سننے میں آتی ہے کہ کچرہ جمع کرنے کے لیے ایک جگہ مختص کی گئی ہے لیکن وہاں پر اب تک کچرہ نہیں پھینکا جارہا ہے۔ اس کی جو بھی وجوہات ہوں لیکن عوام کو فوری طور پر اس مسئلہ سے چھٹکارا ملنا چاہیے۔ اگر آئندہ دنوں یہی حال رہا تو پھر بیماریوں کے استقبال کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا؟؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا