English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت میں کفیل سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ

share with us

کویت سٹی 13اکتوبر2021 (فکروخبر/ذرائع) خلیجی ملک کویت میں کفیل سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ سامنے آگیا ، کویت میں انسانی حقوق کے قومی بیورو کے سربراہ کہتے ہیں کہ کفالت سسٹم دنیا میں کویت کا تاثر خراب کرتا ہے ، بین الاقوامی معیار کے مطابق کسی بھی کام کا رشتہ جو کہ جبر اور استحصال کے دو عناصر کو ملا کر بنے وہ انسانی اسمگلنگ میں آتا ہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق کویت میں انسانی حقوق کے قومی بیورو ( این بی ایچ آر) کے سربراہ سفیر جاسم المبارکی نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک سے کفالت کا نظام ختم ہونا چاہیے کیوں کہ یہ کویت کی شبیہ کو مسخ کرتا ہے ، اس کا غلط استعمال کیا گیا ہے اور اس سے ویزہ تجارت کو فروغ ملا ہے ، کویت میں روایتی معنوں میں کوئی انسانی تجارت نہیں ہے ، ویزہ تجارت نہ تو کویت کے مفاد میں ہے اور نہ ہی اس کی ترقی کے لیے بلکہ دنیا میں اس کا تاثر خراب کرنے میں کافی حد تک مدد ملی کیوں کہ عالمی سطح پر ویزہ تجارت کو انسانی سمگلنگ کی ایک شکل سمجھا جاتا ہے۔

عرب نیٹ ورک فار نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوشنز کے تعاون سے منعقدہ پہلے بانی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق کسی بھی کام کا رشتہ جو کہ جبر اور استحصال کے دو عناصر کو ملا کر بنے وہ انسانی اسمگلنگ میں آتا ہے ، بیورو قومی انسانی حقوق کے عرب نیٹ ورک میں شمولیت کے عمل میں ہے، اس سلسلے میں بیورو نے اپنی پہلی رپورٹ وزراء کونسل کو پیش کی ہے اور اب ہم اپنی دوسری رپورٹ پیش کرنے کے عمل میں ہیں جس میں 2020 اور 2021 شامل ہوں گے تاہم ہم نے حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی کویت کی فائل کی رپورٹ میں حصہ نہیں لیا کیوں کہ ہمیں اقتصادی ، سماجی اور کمیٹی کی رپورٹ کی تیاری میں شرکت کے لیے مدعو نہیں کیا گیا۔

 

Urdu Point News

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا