English   /   Kannada   /   Nawayathi

ربیع الاول کا مہینہ: UAE کے ملازمین خوشی میں کیوں!؟

share with us

ابو ظہبی 13اکتوبر2021 (فکروخبر/ذرائع)  میلاد النبی ﷺ کے موقع پر یو اے ای میں کارکنوں کو 3 چھٹیاں مل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت انسانی وسائل اور امارتائزیشن (MOHRE) نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 21 اکتوبر کو نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، وزارت انسانی وسائل اور امارتائزیشن کی جانب سے 21 اکتوبر کو نجی شعبے کے اداروں اور دیگر کمپنیوں میں تمام ملازمین کے لیے معاوضے سمیت چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسی طرح فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس کی جانب سے بھی ایک اعلان کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کے ماتحت اداروں میں 24 اکتوبر بروز اتوار کو دوبارہ شروع ہوگا، جب کہ عید میلاد النبی ﷺ پر جمعرات کی چھٹی کے بعد عرب امارات میں ویک اینڈ کا آغاز ہوجائے گی جس کی وجہ سے جمعہ ہفتہ بھی تعطیل ہوگی اور کارکن اتوار کو دوبارہ کام پر جائیں گے۔

اتھارٹی نے صدر مملکت شیخ خلیفہ بن زید النہیان، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور امارات کے سپریم کونسل کے اراکین اور حکمران، نیز متحدہ عرب امارات کے عوام‘ عرب اور اسلامی ممالک کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مبارکباد بھی دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا